راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 81 of 198

راہ ھدیٰ — Page 81

AN مسلمانوں کے نزدیک محمد عربی کا لایا ہوا قرآن معجزہ ہے اور قادیانیوں کے نزدیک مرزا صاحب کی وحی کے علاوہ ان کی تصنیف ” اعجاز احمدی " اور اعجاز ا مسیح معجزہ ہے " (صفحہ ۲۱) لدھیانوی صاحب یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ احمدی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والے قرآن کریم کو معجزہ تسلیم نہیں کرتے یا پھر قرآن کریم کے مقابل پر اپنا ایک الگ معجزہ بنا رکھا ہے۔یہ دونوں الزامات سراسر بہتان طرازی ہے۔سچائی سے اس کا کوئی بھی واسطہ نہیں ان دونوں الزامات میں مولوی صاحب نے سخت بہتان طرازی سے کام لیا ہے۔حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔یاد رہے کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ قرآن کریم کے معجزہ ہونے کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں :- " جاننا چاہئے کہ کھلا کھلا اعجاز قرآن شریف کا جو ہر ایک قوم اور ہر ایک اہل زبان پر روشن ہو سکتا ہے جس کو پیش کر کے ہم ہر ایک ملک کے آدمی کو خواہ ہندی ہو یا پارسی یا یورپین یا امریکن یا کسی اور ملک کا ہو ملزم و ساکت ولاجواب کر سکتے ہیں۔وہ غیر محدود معارف و حقائق و علوم حکمیہ قرآنیہ ہیں جو ہر زمانہ میں اس زمانہ کی حاجت کے موافق کھلتے جاتے ہیں۔اور ہر ایک زمانہ کے خیالات کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلح سپاہیوں کی طرح کھڑے ہیں اگر قرآن شریف اپنے حقائق و دقائق کے لحاظ سے ایک محدود چیز ہوتی تو ہرگز وہ معجزہ تاملہ نہیں ٹھہر سکتا تھا۔۔۔۔۔کھلا کھلا اعجاز اس کا تو یہی ہے کہ وہ غیر محدود معارف و دقائق اپنے اندر رکھتا ہے۔یقیناً یاد رکھو کہ قرآن شریف میں غیر محدود معارف و حقائق کا اعجاز ایسا کامل اعجاز ہے جس نے ہر ایک زمانہ میں تلوار سے زیادہ کام کیا ہے اور ہر یک زمانہ اپنی نئی حالت کے ساتھ جو کچھ شبہات پیش کرتا ہے یا جس قسم کے اعلیٰ معارف کا دعوی کرتا ہے اس کی پوری مدافعت اور پورا الزام اور پورا پورا مقابلہ قرآن شریف میں موجود ہے " نیز فرماتے ہیں :- (ازالہ اوہام صفحه ۳۰۵ تا ۳۰۰ ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۵۵ تا ۲۵۷) ” ہماری طرف سے یہ دعوئی ہے جس کو ہم بمقابل ہر یک فریق کے ثابت کرنے کو تیار