راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 3 of 198

راہ ھدیٰ — Page 3

کے ملانوں کو اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان کے اپنے دین کا کیا حال ہے ) یہ برداشت نہیں۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ بالا ہدایت کے مطابق احمدیوں کے نام بھی آپ کی فہرست میں درج ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں تو یقیناً احمدی نہ صرف مسلمان ہونے کا دعوی کرنے کے حقدار ہیں بلکہ اس دعوے کے نتیجہ میں جس قدر وہ ستائے گئے اور دکھ دیئے گئے کسی اور فرقے میں ان کی مثال نہیں ملتی۔پس جس وقت تک آنحضرت کی فہرست میں ان کا نام مسلمان کے طور پر درج ہے کسی ماں نے وہ بچہ نہیں جنا کہ اس فیصلے کے علی الرغم اس فہرست سے انہیں خارج کر سکے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو قرآن کریم کے سب سے بڑے عارف تھے فرماتے ہیں۔مَنْ صَلَّى صَلَا تَنَاوَ اسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَاوَ اكَلَ ذَ يَحْتَنَا فَذَلِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِي لَنذِتَةُ اللَّهِ وَ ذِمَّةٌ رَسُولِهِ فَلا تَغْفَرُوا اللهَ فِى ذميم ( بخارى۔۔۔۔۔كتاب الصلوۃ باب فضل استقبال القبله ) یعنی جس شخص نے ہماری نماز کی طرح نماز پڑھی ، ہمارے قبلہ کی طرف منہ کیا اور ہمارا ذبیحہ کھایا وہ ایسا مسلمان ہے۔جسے خدا اور اس کے رسول کی ضمانت حاصل ہے۔پس تم خدا تعالٰی اور اس کے رسول کی ضمانت مت توڑو۔آنحضرت کا یہ ارشاد مذکورہ بالا آیت کی روشنی میں ملاحظہ فرمائیں تو اسی پر ہی بات ختم ہو جاتی ہے اور مسئلہ پر مزید بحث کے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔اگر لدھیانوی صاحب اور ان کے ہمنوا اللہ تعالٰی اور اس کے رسول کے اس ذمہ کو توڑنے کی جسارت کرتے ہیں اور اس ضمانت کو توڑتے ہیں تو اللہ ہی ہے جو ان سے بیٹے گا۔لبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَآيَاتِهِ يُؤْمِنُونَ (سورۃ الجاهیه آیت نمبر۷ ) اب ہمارے مخالف اس کے بعد کونسی حدیث سمجھیں گے۔کونسی دلیل لائیں گے جو ان کے لئے اللہ تعالیٰ اور رسول کے فیصلہ سے بڑھ کر ہو گی۔اس آیت کے بعد خدا تعالٰی نے اور اس ارشاد کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو غیر مسلم قرار دینے کے اختیارات بندوں سے چھین لئے ہیں۔لدھیانوی صاحب کہتے ہیں کہ احمدی دکھاوا کرتے ہیں۔زبان سے کچھ کہتے ہیں اور ان کے دل میں کچھ اور ہوتا ہے۔