راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 139 of 198

راہ ھدیٰ — Page 139

۱۳۹ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مسیح موعود پر ایمان لانے کا عہد لیا گیا ؟ اللہ تعالی سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر ۸ میں فرماتا ہے:۔وَإِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنكَ " - اور جب ہم نے تمام نبیوں سے ان کا پختہ عہد لیا اور اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تجھ سے بھی یہ پختہ عہد لیا۔تاج کمپنی لمیٹڈ لاہور کراچی (پاکستان) نے لدھیانوی صاحب کے دیوبندی فرقہ کے ایک بزرگ شیخ الهند مولانا محمود الحسن صاحب دیوبندی کا ترجمہ قرآن کریم شائع کیا ہے۔جس کے حاشیہ پر دیوبندیوں کے ایک اور بزرگ شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد صاحب عثمانی نے تفسیری " نوٹس لکھے ہیں۔ہم لدھیانوی صاحب کی راہنمائی کیلئے اس ترجمہ قرآن کریم کے صفحہ ۵۵۷ سے اس آیت کے نیچے علامہ شبیر احمد صاحب عثمانی دیوبندی کا نوٹ درج کرتے ہیں۔آپ فائدہ نمبرا کے زیر عنوان لکھتے ہیں :۔یعنی یہ قول و قرار کہ ایک دوسرے کی تائید و تصدیق کرے گا اور دین کے قائم کرنے اور حق تعالیٰ کا پیغام پہنچانے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھے گا۔آل عمران میں اس میثاق کا ذکر ہو چکا ہے۔" لدھیانوی صاحب کے ایک اور بزرگ مولانا مفتی محمد شفیع صاحب دیوبندی اپنی تفسیر معارف القرآن جلد ہفتم کے صفحہ ۹۰ پر سورۃ الاحزاب کی اس آیت کے نیچے یہ نوٹ لکھتے ہیں:- آیت مذکورہ میں جو انبیاء علیہم السلام سے عہد و اقرار لینے کا ذکر ہے وہ اس اقرار عام کے علاوہ ہے جو ساری مخلوق سے لیا گیا۔جیسا کہ مشکوۃ میں بروایت امام احمد مرفوعاً آیا ہے کہ خصو ا بميثاق الرسالة والنبوة وهو قوله تعالى واذا خذنا من النيمن ميثاقهم الايه (یعنی انبیاء سے خصوصی طور پر رسالت اور نبوت کا میثاق لیا گیا ہے۔اور وہ سورۃ احزاب کی اس آیت میں مذکور ہے واذا خذنا من النبیین میثاقهم - ناقل )۔یہ عہد انبیاء علیهم السلام سے نبوت و رسالت کے فرائض ادا کرنے اور باہم ایک دوسرے کی تصدیق اور مدد کرنے کا ا۔اس ترجمہ کے حاشیہ پر سورۃ نساء تک محمود الحسن صاحب کے نوٹ ہیں بقیہ عثمانی صاحب کے ہیں۔