راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 106 of 198

راہ ھدیٰ — Page 106

104 کے لئے امت میں ایک ایسا خاتم المجددین آئے جو خاتم النبین کی غیر معمولی قوت کو اپنے اندر جذب کیے ہوئے ہو اور ساتھ ہی خاتم النبین سے ایسی مناسبت تامہ رکھتا ہو کہ اس کا مقابلہ بعینہ خاتم النبیین کا مقابلہ ہو۔مگر یہ بھی ظاہر ہے کہ ختم نبوت کی روحانیت کا انجذاب اسی مجدد کا قلب کر سکتا تھا جو خود بھی نبوت آشنا ہو محض مرتبہ ولایت میں یہ متحمل کہاں کہ وہ درجہ نبوت بھی برداشت کر سکے۔چہ جائیکہ ختم نبوت کا کوئی انعکاس اپنے اندر اتار سکے۔نہیں بلکہ اس انعکاس کے لئے ایک ایسے نبوت آتنا قلب کی ضرورت تھی جو فی الجملہ خاتمیت کی شان بھی اپنے اندر رکھتا ہو۔تاکہ خاتم مطلق کے کمالات کا عکس اس میں اتر سکے۔اور ساتھ ہی اس خاتم مطلق کی ختم نبوت میں فرق بھی نہ آئے اس کی صورت بجز اس کے اور کیا ہو سکتی تھی کہ انبیائے سابقین میں سے کسی نبی کو جو ایک حد تک خاتمیت کی شان رکھتا ہو اس امت میں مجدد کی حیثیت سے لایا جائے جو طاقت تو نبوت کی لئے ہوئے ہو مگر اپنی نبوت کا منصب تبلیغ اور مرتبہ تشریح لئے ہوئے نہ ہو بلکہ ایک امتی کی حیثیت سے اس امت میں کام کرے اور خاتم النبیین کے کمالات کو اپنے واسطے سے استعمال میں لائے۔" - تعلیمات اسلام اور مسیحی اقوام صفحہ ۲۲۸ ۲۲۹ پاکستانی ایڈیشن اول مطبوعہ مئی ۱۹۸۶ء نفیس اکیڈمی کراچی) (۸) اردو کے مشہور شاعر جناب امام بخش ناسخ امام مہدی کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں اول و آخر کی نسبت ہو گئی صادق یہاں صورت معنی شبیہہ مصطفیٰ پیدا ہوا دیکھ کر اس کو کریں گے لوگ رجعت کا گمان یوں کہیں گے معجزے سے مصطفیٰ پیدا ہوا دیوان تاریخ جلد دوم صفحه ۵۴ مطبوعہ مطبع منشی نول کشور لکھنو ۱۹۲۳ء ) در حقیقت کفر و اسلام کی بحث میں جماعت احمدیہ کا مسلک کسی دوسرے فرقے سے الگ نہیں۔امت محمدیہ کے تمام بڑے بڑے فرقے باوجود اس کے کہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ سمجھی کلمہ گو ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مصداقت کے قائل ہیں پھر بھی دیگر وجوہات اور