راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 99 of 198

راہ ھدیٰ — Page 99

۹۹ نے سمجھائی ہے اسے سمجھیں اور توبہ کریں کیونکہ یہ عقیدہ مینی بر قرآن و حدیث ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں کے مصدق بنے اور یہی آیت خاتم النبیین کے معانی میں سے اہم معنی ہیں کہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء کے مصدق بن گئے۔پس جس نے آپ کی تصدیق کی اس نے گویا ہر نبی کی تصدیق کر دی۔خواہ پہلا ہو یا بعد میں ہو۔اس وضاحت کے بعد اگر پھر بھی یہ مولوی صاحب از راہ عناد ناواجب اور ناحق حملوں سے - باز نہ آئے تو ہمیں ان سے کلام نہیں ، ہماری ان پر حجت تمام ہو چکی۔پس اس صورت میں آخری صورت یہی بنے گی کہ احمدیوں کا یقینا کوئی اور کلمہ نہیں جیسا کہ ہم یقین کرتے ہیں اور ہمارے مخالفین بھی یہی تسلیم کرتے ہیں۔اسی لئے تو اعتراض پیدا ہوا ہے۔احمدیوں کو اس لئے الگ کلمہ کی ضرورت نہیں کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمہ میں تمام انبیاء کی تصدیق داخل سمجھتے ہیں لیکن لدھیانوی صاحب چونکہ اس عقیدہ کو لحدانہ عقیدہ سمجھتے ہیں شاید اسی لئے ان کے بزرگ اور مرشد نے اپنا الگ کلمہ بنا لیا اور ان کے متبعین کو بھی یہ ضرورت پیش آئی کہ اشرف علی رسول اللہ " کے نعرے لگائیں۔(رساله الامداد ۸ صفر ۱۳۳۶ھ صفحہ ۳۵ مطبوعہ تھانہ بھون) عقیدہ نمبر ۱۹ لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں۔چونکہ مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں دوبارہ آنے کے قائل نہیں۔اور مرزا غلام احمد صاحب کو محمد رسول اللہ تسلیم نہیں کرتے اس لئے قادیانیوں کے نزدیک وہ قادیانی کلمہ کے منکر ہونے کی وجہ سے کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں" اس اعتراض سے پتہ چلتا ہے کہ مولوی صاحب اندرونی طور پر کیسے ٹیڑھے ہیں۔جس طرح ہڈیوں کا مریض بعض اوقات ٹیڑھا ہو جاتا ہے اور اس کی ہیئت عجیب دکھائی دیتی ہے اسی طرح معلوم ہوتا ہے کہ بعض لوگ روحانی بیماریوں کی وجہ سے ٹیڑھے میڑھے ہو جاتے ہیں۔اس اعتراض سے معلوم ہوتا ہے کہ مولوی صاحب نے پہلے کس طرح جھوٹی بات جماعت کی طرف منسوب کی اور پھر حملہ شروع کر دیا۔اول تو یہ بات بھی بالکل جھوٹ ہے کہ احمدی محمد