راہ عمل — Page 18
19 لوگوں کو تعلیم دیں اور لوگوں کے خوف سے دین حق کے کسی حکم کو نہ چھپائیں ، نہ اس کے کسی حکم کی شکل کو بدلیں۔لیکن یہ بھی نہ ہو کہ وہ لوگوں کے لئے ٹھوکر کا موجب ہوں اور ان کو ایسی سختی میں ڈالیں جو ان کی برداشت سے بڑھ کر ہو اور بے ضرورت ہو اور تیری خوبصورت ہدایات کو جو انسانی دلچسپی کو اپنی طرف کھینچ لینے والی ہیں ایسی ، صورت میں پیش کریں کہ وہ لوگوں کو بری نظر آویں اور ان کے دلوں میں داخل نہ ہوں ا بلکہ نفرت پیدا کریں۔اے خدا ! تو ان کو ایسے مخلصین کی جماعت عطا فرما جو ان کے کاموں میں ان کی مدد گار ہو اور ان کا ہاتھ بٹانے والی ہو اور دین کے لئے ہر قسم کی قربانیوں کے لئے مستعد ہو اور تیرے احکام کی تعمیل اور ان کی اشاعت میں دلی خوشی محسوس کرتی ہو۔اور تو اس جماعت کو دین کی اشاعت کے کام میں ہمارے داعیان کے لئے دایاں بازو بنا۔اور ان کی کوششوں میں برکت دے اور ان کے حق میں بھی وہ دعائیں سن جو میں نے داعیان کے حق میں کی ہیں۔اے میرے رب ! ہمارے داعیان کے متعلق لوگوں کے دلوں میں محبت اور اخلاص پیدا کر اور ان سے تعاون کی خواہش پیدا کر اور ہمارے داعیان کے دلوں میں ان لوگوں کے متعلق جن میں وہ کام کرتے ہیں محبت پیدا کر۔اور اخلاق پیدا کر ان کو ہر قسم کے الزامات سے پاک رکھ اور انکی عزت کو محفوظ رکھ۔اے میرے خدا ! داعیان کے دلوں میں ایک دوسرے کی نسبت بھی محبت کے جذبات پیدا کر اور جن کی فرمانبرداری ضروری ہے ان کی فرمانبرداری کی ان کو توفیق دے اور جن کے احساسات کا خیال رکھنا مناسب ہے ان کے احساسات کا خیال رکھنے اور محبت اور نرمی کا سلوک کرنے کی ان کو توفیق عطا فرما۔اے میرے رب ! وہ اندر اور باہر سے ایک ہوں اور محبت اور پیار اور یگانگت اور اتفاق کا مجسمہ ہوں۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔اما بعدہ مندرجہ ذیل نصیحیں کام کے متعلق مختصر الفاظ میں کرتا ہوں کو اصل ہدایتیں میری دعائیں ہی ہیں جو میں اوپر کر آیا ہوں۔