راہ عمل

by Other Authors

Page 14 of 89

راہ عمل — Page 14

۱۵ ماریشس کے مربی حضرت صوفی غلام محمد صاحب کو نصیحت اول اللہ تعالٰی سے جو رحمن ہے رحیم ہے دعاؤں پر زور دیں دعا ہے کہ وہ آپ کا نگران ہو۔مشکل میں کام آئے تمام مصائب سے بچائے خیر و عافیت سے منزل مقصود تک پہنچائے راستہ میں بھی مددگار ہو۔وہاں بھی معاون ہو روح القدس سے آپ کی تائید کرے۔ضرورت کے وقت خود الہام سے آپ کو حق و حکمت پر آگاہ فرمائے یہاں آپکے عزیز و اقارب سب خیر و عافیت سے رہیں اور آپ کامیاب و مظفر و منصور واپس آئیں اسلام کی صداقت آپ کے ہاتھ سے ظاہر ہو احمدیت کی ترقی ہو تقوی نصیب ہو۔جلال الہی اصل شے ہے اس کا اظہار ہو اللهم آمين - اللهم آمين - اللهم آمين - بيدك الخير وانت علی کل شی ء قدیر سفر میں حضر میں دعا پر بہت زور دیں گاڑی میں بیٹھے ہوئے شہر میں داخل ہوتے ہوئے دعا کریں (اللهم رب السموات۔۔۔۔الى آخره فساد کے مقام سے بچیں۔حق کہنے سے نہ رکیں۔۔- احمدیت کی دعوت " اول مدعا ہو اس وقت دین حق یہ ہے۔اس کے باہر کوئی شے نہیں دین حق احمدیت سے علاوہ نہیں۔دین حق اور احمدیت ایک ہی ہے۔عاؤں پر زور دیں اور استخارہ کی عادت ڈالیں لوگوں کو تقویٰ کی تعلیم دیں۔احکام قرآنی کی پابندی پر زور دیں۔بتائیں کہ باوجود قرآن کے ماننے کے مسیح موعود کی اطاعت کی کیا ضرورت ہے۔اپنے اندر ایک نیک تبدیلی پیدا کریں ایک آدمی کا ہدایت پانا دنیا و مافیہا سے زیادہ ہے جسے ایسا عمدہ موقعہ ملے اسے اور کیا چاہئے ؟ ہاں وقت کو مفید کرنے کے لئے دعا سے کام لیں ، اللہ تعالٰی مومن کی ایک گھڑی کو سالوں سے زیادہ مفید کر دیتا ہے۔غرض دعا اور تقوی اللہ دونوں ہتھیار ہیں جو آپ کے ہاتھ میں ہوں تو کوئی دشمن مقابلہ نہیں کر سکتا۔آپ ایسا نمونہ دکھا نیکی کوشش کریں کہ لوگ آپ کی بات ماننے کے لئے تیار ہوں صحابہ ست زبانیں نہیں جانتے تھے لیکن ان کے عمل کو دیکھ کر دنیا اسلام پر فدا ہو گئی۔( احکام کے مارچ ۱۹۱۵ء )