رَدْ تَنَاسُخْ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page ii of 40

رَدْ تَنَاسُخْ — Page ii

7bd دیباچہ طبع ثانی خداوند جل و علا کی تعریف کرنے کو خود بخود دل چاہتا ہے کیونکہ اوکی صفت رحیمیت نے خاکسار ایڈیٹر فاروق کو یہ توفیق عطا فرمائی کہ فاروق پر میں جاری ہو گیا اور اس پر لیس سے سلسلہ عالیہ احمدیہ کیخدمت کا کام لیا۔اور دن رات اسی خدمت اسلام میں پریس کو لگا دیا۔ثم الحمد اللہ علی ذلك : احباب کرام کو معلوم ہو گا کہ یہ عجالہ رو تناسخ ساشا نہ عرمین منشی غلام قادر فصیح نے بار اول پر پنجاب پرمیس میں طبع کرایا تھا جس کو آج تیس سال کا عرصہ گزر چکا۔یہ رسالہ ہدایت مقالہ حضرت مصنف نور الدین اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی میں ہی ختم ہو چکا تھا۔مگر کسی کا خیال اس کی طبع ثانی کی طرف نہ ہوا تو خاکسار خادم سلسلہ نے اس کو فائدہ عام کیلئے دوبارہ طبع کرا دیا۔ارادہ ہے کہ حضور محمدوح کی تالیف لطیف تصدیق براہین احمدیہ بھی تو بالکل نایاب ہے توفیق الہی بار دوم چھاپ کر شائع کروں۔ناظرین دعا کرین کہ خدا تعالے اوسکا بھی مجھے موفقہ عطا فرما دے۔آمین :- خادم سلسله خاکسار قاسم علی ایڈیٹر فاروق قادیان ۲۳ دسمبر ۶۱۹