رَدْ تَنَاسُخْ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 12 of 40

رَدْ تَنَاسُخْ — Page 12

۱۲ یا اپنے ماں باپ کے گناہ کے باعث حضرت مسیح علیہ السّلام نے جواب دیا۔نہ اپنے گناہ کے باعث اور نہ اپنے ماں باپ کے گناہ کے باعث بلکہ یہ لڑکا اس لئے نا بینا تھا۔کہ الہی جلال ظاہر ہو۔کیا معنے اللہ تعالے کے پیارے رسول اور بنی اسرائیل کے گھڑانے کے خاتم الانبیاء نبی حضرت مسیح علیہ السلام کی بزرگی او صداقت ظاہر ہو۔میرا اس قصہ کے بیان سے صرف یہ مطلب ہے۔کہو کہ اور کہہ کے واسطے اعمال کی جزا اور سزا کے ماسوا اور بھی بہت اسباب ہیں۔اواگون کے ماننے والوں کے پاس کیا دلیل ہے کہ پور بلی نجم کے اعمال ہی اسکا باعث ہیں۔تیرہواں جواب - قانون قدرت اور اللہ تعالیٰ کے بے انت کار خانہ میں ہزاروں ہزار اسباب ہیں۔مثلاً غور کیا۔ان اسباب پر جو علم طب میں بیان ہوتے ہیں۔اور ان علامات و معالجات پر جن کے ذریعہ ہم اسباب کا پتہ لگاتے ہیں۔ان کے دفعیہ کی صائب تدبیر کر سکتے ہیں۔بیماریوں کے اسباب جاننی سے ہم افلاس اور غریبی۔دولتمندی اور حکومت کے اسباب کا اجمالی علم حاصل کر سکتے ہیں۔" اور س مختصر تمہید کے بعد گزارش ہے۔اس تفرقہ کا باعث جیتے ایک لڑکا بیمار اور دوسرا تندرست ہے۔نا علایم عناصر ہیں۔اس لئے کہ انسانی اور حیوانی روح یا تو عنا صر کا خلاصہ ہے۔یا فرض کر لیتے ہیں۔کہ روح کو عناصر کے ساتھ تعلق ہے۔پہلی صورت میں ظاہر ہے۔جیسے عناصر ہونگے۔ویسی ہی روح ہو گی۔اور دوسری صورت میں جیسے عناصر کے ساتھ روح کا تعلق ہو گا۔ویسی تندرستی اور بیماری کے قرات کروح کو لینے پڑیں گے۔اور جیسی جگہ ارواح