رَدْ تَنَاسُخْ — Page 1
ديبا جا ایسے مہربان سولا کی حمد کہ نیکو کیوں بے اختیار جی نہ چاہو جس کی صفت رحمانی نے اظہار عظمت و جلال کیلئے انسان کو محض نیستی کے ظلمت خانہ سے نکالا ہستی کا نورانی جامہ پہنایا۔پھر اُسے سمیع و بصیر بنا کہ اپنے افعال کا جوابدہ قرار دیا۔اور صفت رحم کو اپنی سب صفات پر سبقت دیگر اُسے بے حد فضل کا امیدوار بنایا۔ایسے رؤف رحیم ہادی علیہ فضل الصلواة والتحیات) پر ایمان لاناکیوں واجب نہ سمجھا جاوے۔جسنے فطرت انسانی کے بیچے تقاضا اور مضطر انہ طلب یعنے ابدی نجات کی بشارت دیگر انسان کو مسرور الوقت فرمایا۔ناظرین پر واضح رہے کہ یہ رسالہ تصدیق جلد دوم کا آغاز ہے۔ارادہ کیا گیا تھا۔کہ یہ مضمون بھی اور مضامین کی طرح مکمل کتاب کے ضمن میں ہی شایع کیا جائے گا۔مگر شایقین کے اصرار والحاج نے اس کے جند اور علیحدہ چھاپ دینے پر مجبور کیا۔جلد دوم کے بیقرار منتظر یقین کریں۔کہ اس کا بہت سا مودہ ترتیب ہو چکا ہے۔حضرت مصنف (سلمہ اللہ تعالٰی) کی عدیم الفرصتی اور پھر شدت علالت طبع کے باعث اس قدر التيار ہوتا رہا۔انشاء اللہ تعالیٰ اب بہت جلد اس کے چھاپنے کا انتظام ہو گا ؟ والسلام : خاکسار عبدالکریم سیالکوٹی یہ