ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 372
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام وہی فرقہ منہم میں داخل ہو سکتا ہے جس میں ایسا رسول موجود ہو کہ جو آنحضرت علیم کا بروز ہے اور خدا تعالیٰ نے آج سے چھیں 26 برس پہلے میرا نام براہین احمدیہ میں محمد اور احمد رکھا ہے اور آنحضرت صلی علیکم کا بروز قرار دیا ہے۔الله سة (تتمہ حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 502) بعض وقت بعض گزشتہ صلحاء کی کوئی ہم شکل روح جو نہایت اتحاد اُن سے رکھتی ہے۔دنیا میں آ جاتی ہے اور اس روح کو اُس روح سے صرف مناسبت ہی نہیں ہوتی بلکہ اُس سے مستفیض بھی ہوتی ہے اور اس کا دنیا میں آنا بعینہ اُس روح کا دنیا میں آنا شمار کیا جاتا ہے اس کو متصوفین کی اصطلاح میں بروز کہتے ہیں۔ست بچن، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 182) در ره عشق محمدؐ این سر و جانم رود ایس تمنا ایں دعا این در دلم عزم صمیم حضرت محمد مصطفی صل اللہ نیلم کے عشق کی راہ میں میرا سر اور جان قربان ہو جائیں۔یہی میری تمنا ہے اور یہی میری دعا ہے اور یہی میرا دلی ارادہ ہے۔( توضیح مرام صفحہ 11) روزنامه الفضل آن لائن لندن 2 دسمبر 2022ء) 372