ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 76 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 76

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام حضرت اقدس غلام احمد مسیح موعود علیہ السلام سے الہی حفاظت کے وعدہ میں مماثلت اللہ تعالیٰ نے دور آخرین میں آنحضور کے نائب سے بھی معجزانہ حفاظت کا وعدہ فرمایا آپ کو احیائے دین اسلام کا فریضہ سونپا۔انتہائی صبر آزما کام شش جہات خطرات“ ہر مذہب و ملت کے ماننے والے جانی وسیلہ آپ کی جان اور پیغام کو مٹا دینے کے درپے تھا ایسے میں حوصلہ دیتی ہوئی قادر و توانا اللہ دشمن“ ہر وسی تعالی کی آواز آئی۔يظل ربك عليك ويغيثك ويرحمك وان لم يعصمك الناس فيعصمك الله من عنده يعصمك الله من عنده و ان لم يعصمك الناس خدائے تعالیٰ اپنی رحمت کا تجھ پر سایہ کرے گا اور نیز تیرا فریاد رس ہو گا اور تجھ پر رحم کرے گا اور اگر تمام لوگ تیرے بچانے سے دریغ کریں مگر خدا تجھے بچائے گا اور خدا تجھے ضرور اپنی مدد سے بچائے گا۔(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 608 - 609 حاشیه در حاشیہ نمبر 3) ان لم يعصبك الناس فيعصمك الله من عنده - يعصمك الله من عنده و ان لم يعصمك الناس اگرچہ لوگ تجھے نہ بچاویں یعنی تباہ کرنے میں کوشش کریں مگر خدا اپنے پاس سے اسباب پیدا کر کے تجھے بچائے گا۔خدا تجھے ضرور بچالے گا اگرچہ لوگ بچانا نہ چاہیں۔(نزول المسیح، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 528) انی احافظ كل من في الدار الا الذین علوا من استكبار و احافظك خاصة سلام قولا من رب رحيم یعنی میں ہر ایک ایسے انسان کو طاعون کی موت سے بچاؤں گا جو تیرے گھر میں ہو گا مگر وہ لوگ جو تکبر سے اپنے تئیں اونچا کریں اور میں تجھے خصوصیت کے ساتھ بچاؤں گا خدائے رحیم کی طرف سے تجھے سلام۔( نزول المسیح، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 401) انی احافظ كل من في الدار یعنی خدا فرماتا ہے کہ جو لوگ اس گھر کی چار دیواری کے اندر ہیں سب کو میں طاعون سے بچاؤں گا سو گیارہ برس سے بڑے بڑے حملے طاعون کے اس نواح میں ہو رہے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے گھر کا ایک کتا بھی طاعون سے نہیں مرا“ (حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 547 76