ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 52 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 52

قسط 10 خوراک کی سادگی نه دل در تنظم ہائے دنیا گر خدا خواہی کہ مے خواہد نگار من تهیدستان عشرت را (در ثمین فارسی) ترجمہ: اگر خدا کا طلبگار ہے تو دنیاوی نعمتوں سے دل نہ لگا کہ میرا محبوب ایسے لو گوں کو پسند کرتا ہے جو عیش کے تارک ہوں۔خوراک لباس اور رہائش انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہیں۔ہر انسان اپنی قسمت، گنجائش اور ترجیحات کے مطابق آرائش اور آسائش حاصل کرنے کے لئے مقدور بھر کوشش کرتا ہے اور اس میں اپنی عمر عزیز کا بڑا حصہ صرف کردیتا ہے مگر اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والوں کا اپنے محبوب میں استغراق انہیں دنیاوی نعماء سے بے رغبت کر دیتا ہے وہ انتہائی صبر وشکر اور استغناء کے ساتھ ان سے صرف اتنا فائدہ اٹھاتے ہیں کہ قوت لایموت قائم رہے اور وہ خدمت دین میں ہمہ تن مصروف رہیں وہ صرف ایک کشتی کے سوار ہوتے ہیں۔اپنے مولا کے پیار کی کشتی۔اسی میں ان کا سکون ہے اسی میں ساری اعلیٰ لذات ہیں۔اللہ تبارک تعالیٰ اپنے پیاروں کی تربیت میں یہ امر شامل فرما دیتا ہے کہ وہ دنیا کے لئے نہیں بنے دنیا ان کے لئے بنی ہے۔قرآن پاک میں ارشاد ہے: ۱۳۲ وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَابِةٍ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيْهِ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَأَبْقَى ) طر: 132) ترجمہ: اور اپنی آنکھیں اس عارضی متاع کی طرف نہ پیار جو ہم نے اُن میں سے بعض گروہوں کو دنیوی زندگی کی زینت کے طور پر عطا کی ہے تاکہ ہم اس میں ان کی آزمائش کریں اور تیرے ربّ کا رزق بہت اچھا اور زیادہ باقی رہنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ کے احکام کی روح سمجھتے ہوئے اس پر بہترین عمل کرنے والے حضرت محمد مصطفی کے اسوۂ حسنہ 52