ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 40 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 40

قرآن پاک میں ارشاد الہی ہے قط 7 قرآن پاک سننے کا شوق وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَانْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ )) ۲۰۵ (الاعراف: 205) یعنی جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور خاموش رہو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔قرآن پاک پڑھنے کے بھی آداب ہیں اور سننے کے بھی۔توجہ سے سننے اور خاموشی اختیار کرنے والے کو اللہ تعالیٰ اپنے رحم سے نوازتا ہے۔حضرت رسول کریم صلی فیلم عاشق قرآن تھے۔خدا کے رحم کو جذب کرنے کے لیے یہ پاک کلام کثرت سے پڑھتے تھے اور اس کے حسن میں ڈوب کر لطف لے کر سنتے۔کلامِ الہی کے سحر سے مسحور ہو جاتے آپ پر رقت طاری ہو جاتی اور آنکھیں آنسو بہانے لگتیں۔دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے حضرت عبد اللہ بن مسعود روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی للہ ہم نے ایک روز مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ مجھے کچھ قرآن پڑھ کر سناؤ۔میں نے عرض کی کیا میں آپ کو قرآن پڑھ کر سناؤں؟ حالا نکہ آپ پر قرآن کریم نازل کیا گیا ہے۔آنحضور نے میرا جواب سن کر فرمایا: میں یہ پسند کرتا ہوں کہ اپنے علاوہ کسی اور سے بھی قرآن کریم سنوں تو حضرت عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سورۃ النساء کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ میں آیت فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا لا (النساء: 42) (ترجمہ: پس کیا حال ہو گا جب ہم ہر ایک امت میں سے ایک گواہ لے کر آئیں گے اور ہم تجھے ان سب 40