ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 39
کپڑے بھی بھیگ گئے۔ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام (ماہنامہ انصار اللہ اپریل 1974ء صفحہ 38) حضرت قاضی امیر حسین رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود کا زمانہ عجیب تھا قادیان میں دو دن گرمی نہیں پڑتی تھی کہ تیسرے دن بارش ہو جاتی تھی۔جب گرمی پڑتی اور ہم حضرت صاحب سے کہتے کہ حضور بہت گرمی ہے تو دوسرے دن بارش ہو جاتی تھی۔(سیرت المہدی حصہ اول صفحہ 52 روایت نمبر (70) آپ علیہ السلام کے سلسلے کے تابناک مستقبل کی نوید بھی آپ کو بارش کے استعارہ سے دی گئی فرماتے ہیں: آج رات میں نے 18 ستمبر 1899ء کو بروز دوشنبہ خواب میں دیکھا کہ بارش ہورہی ہے۔آہستہ آہستہ مینہ برس رہا ہے۔میں نے شاید خواب میں یہ کہا۔کہ ہم تو ابھی دُعا کرنے کو تھے کہ بارش ہو سو ہو ہی گئی۔”میں نہیں جانتا کہ عنقریب بارش ہو جائے یا ہمارے الہام 13 ستمبر 1899ء ایک عزت کا خطاب۔ایک عزت کا خطاب لَكَ خِطَابُ الْعِزَّة ایک بڑا نشان اس کے ساتھ ہو گا۔“ کے متعلق خدا کی رحمت اور فتح اور نصرت کی بارش ہماری جماعت پر ہو گی یا دونوں ہی ہو جائیں۔ہماری خواب سچی ہے۔اس کا ظہور ضرور ہو گا۔دونوں میں سے ایک بات ضرور ہو گی یعنی یا تو خدا تعالیٰ کی مخلوق کے لئے باران رحمت کا دروازہ آسمان سے کھلے گا یا غیر معمولی کوئی نشان روحانی فتح اور نصرت کا ظاہر ہو گا مگر نشان ہو گا نہ معمولی بات۔“ (الحکم جلد 3 نمبر 36 مورخہ 10اکتوبر 1899ء صفحہ 7) سر سے پا تک ہیں الہی تیرے احساں مجھ پر مجھ برسا ہے سدا فضل کا باراں تیرا دعا ہے کہ ہم ان مبارک ہستیوں کی دعاؤں کے وارث بنیں اور سدا آسمانی نعماء کی بارش میں شرابور رہیں۔آمین اللهم آمین۔39 روزنامه الفضل آن لائن لندن 21 جنوری 2023 ء