ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 384
ربط ہے جانِ محمد سے مری جاں کو مدام مہمان تھا، اس لئے میرا ہی کام ہے اور اٹھ کر پانی منگوا کر خود ہی صاف کرنے لگے۔وہ عیسائی جب کہ ایک کوس نکل گیا تو اس کو یاد آیا کہ اس کے پاس جو سونے کی صلیب تھی وہ چارپائی پر بھول آیا ہوں۔اس لئے وہ واپس آیا تو دیکھا کہ حضرت اس کے پاخانہ کو رضائی پر سے خود صاف کر رہے ہیں۔اس کو ندامت آئی اور کہا کہ اگر میرے پاس یہ ہوتی تو میں کبھی اس کو نہ دھوتا۔اس سے معلوم ہوا کہ ایسا شخص کہ جس میں اتنی بے نفسی ہے وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔پھر وہ مسلمان ہو گیا۔“ (ملفوظات جلد 3 صفحہ 370 - 371 جدید ایڈیشن) آپ صلی ا و کلم بنفس نفیس مہمانوں کی خاطر داری میں خوشی محسوس فرماتے۔حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ نہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ایک دفعہ حضور صلی علیم کے ہاں مہمانی کا شرف حاصل ہوا۔آپ صلی ہم نے ران بھوننے کا حکم دیا اور پھر چھری لے کر گوشت کاٹ کاٹ کر مجھے عطا فرمانے لگے۔(ابوداؤد كتاب الطهارة باب في ترك الوضؤ من مست النار: 160 حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت نبی کریم صلی علیم کی شادی حضرت زینب بنت جحش سے ہوئی تو مجھے میری والدہ ام سلیم نے کیس نامی کھانا تیار کیا اور پھر وہ کھانا مجھے دے کر رسول اللہ صلی علیم کے پاس بھیج دیا۔جب میں رسول اللہ صلی علیکم کے پاس پہنچا تو آپ صلی الم نے مجھے ارشاد فرمایا اس برتن کو رکھو۔پھر کچھ آدمیوں کا نام لے کر فرمایا کہ ان کو بلا لاؤ اور ہر وہ شخص جو تمہیں ملے اسے کہنا کہ میں بلا رہا ہوں۔حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے آنحضور صلی الم کے ارشاد کے مطابق کیا۔جب میں واپس آیا تو گھر آدمیوں سے بھرا ہوا تھا۔پھر میں نے نبی کریم صلی الم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس کھانے پر رکھا اور اس کو برکت دینے کے لئے کچھ دیر دعا کرتے رہے۔پھر رسول اللہ صلی علی یکم دس دس افراد کو بلانے لگے جو اس برتن میں سے کھاتے تھے اور رسول اللہ لال ہیں ان کو فرماتے تھے کہ بسم اللہ پڑھ کر کھاؤ اور ہر شخص اپنے سامنے سے کھائے۔آنحضور صلى الل علم اسی طرح ان سب کو بلاتے رہے یہاں تک کہ ان سب نے کھانا کھا لیا۔الله سة (بخاری کتاب النکاح باب الهدية للعروس ) آپ صلی ہم نے ایسی روایات قائم فرمائیں جن پر عمل ہو تو کوئی انسان بھو کا نہ رہے۔اسلام کے دور ثانی میں حضرت محمد مصطفی صلی املی کام کے کل آپ صلی اللہ علم کے اسوہ پر چلنے والے حضرت اقدس مسیح موعود عليه الصلوة والسلام نے امر تائید حق اور اشاعت اسلام کے کاموں میں تیسری شاخ مہمانوں کی خدمت 384