ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 379 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 379

ے احمد! تمہارے دائیں ہاتھ میں کیا چیز ہے؟ اے احمد ! اس مردہ کو ایک ٹکڑا دے دو تا اسے کھا کر قوت پائے۔“ (خلاصه از آئینه کمالات اسلام صفحہ 548 - 549، تذکرہ صفحہ 1 - 3 حاشیہ) خدا تعالیٰ نے حصص سابقہ براہین احمدیہ میں میرا نام احمد رکھا اور اسی نام سے بار بار مجھ کو پکارا اور یہ اسی بات کی طرف اشارہ تھا کہ میں ظلی طور پر نبی ہوں۔پس میں اُمتی بھی ہوں اور ظلی طور پر نبی بھی ہوں۔اسی کی طرف وہ وحی الہی بھی اشارہ کرتی ہے جو حصص سابقہ براہین احمدیہ میں ہے۔کل بر کتر من محمد صلی اللہ علیہ و سلم فتبارک من علم و تعلم۔یعنی ہر ایک برکت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے۔پس بہت برکت والا وہ انسان ہے جس نے تعلیم کی یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور پھر بعد اس کے بہت برکت والا وہ ہے جس نے تعلیم پائی یعنی یہ عاجز - پس اتباع کامل کی وجہ سے میرا نام امتی ہوا اور پورا عکس نبوت حاصل کرنے سے میرا نام نبی ہو گیا۔۔۔پس اس طرح مجھے دو نام حاصل ہوتے ہیں۔(براہین احمدیہ ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 360) فرقہ احمدیہ آشتی اور صلح پھیلانے آیا ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”ہمارے نبی صلی ایام کے دو نام تھے ایک محمد صلی علیہ یکم اور ایک احمد صلی علیہ کی۔۔۔اسم محمد جلالی نام تھا۔۔۔لیکن اسم احمد جمالی نام تھا جس سے یہ مطلب تھا کہ آنحضرت صلی می کنم دنیا میں آشتی اور صلح پھیلائیں گے۔۔۔اسی وجہ سے مناسب معلوم ہوا کہ اس فرقہ کا نام فرقہ احمد یہ رکھا جائے تا اس نام کو سنتے ہی ہر ایک شخص سمجھ لے کہ یہ فرقہ دنیا میں آشتی اور صلح پھیلانے آیا ہے۔“ (اشتہار واجب الاظہار بحوالہ مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود حصہ سوم صفحہ 356 - 366) یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ آخری زمانہ میں پھر اسم احمد ظہور کرے گا اور ایسا شخص ظاہر ہو گا جس کے ذریعہ سے احمد کی صفات یعنی جمالی صفات ظہور میں آئیں گی اور تمام لڑائیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔پس اسی وجہ سے مناسب معلوم ہوا کہ اس فرقہ کا نام فرقہ احمد یہ رکھا جائے تا اس نام کو سنتے ہی ہر ایک شخص سمجھ لے کہ یہ فرقہ دنیا میں آشتی اور صلح پھیلانے آیا ہے اور جنگ اور لڑائی سے اس فرقہ کو کچھ سروکار نہیں۔آپ لوگوں کو یہ نام مبارک ہو اور ہر ایک کو جو امن اور صلح کا طالب ہے یہ فرقہ بشارت دیتا ہے۔379