ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 314 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 314

کو اٹھا کر ساتھ ساتھ لے جاتیں اور لے آتیں مگر تھکان محسوس نہ ہوتی۔(سیرت المہدی روایت نمبر 1321) حضور حضرت نواب امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ کے ناز اٹھاتے تھے۔ایک دفعہ آپ سیر کو جا رہے تھے۔حضرت اتاں جان نے کہلا کر بھیجا کہ امۃ الحفیظ رو رہی ہیں اور ساتھ جانے کی ضد کر رہی ہیں۔آپ نے ملازمہ کے ہاتھ ان کو بلوایا اور گود میں اٹھا کر لے گئے۔دختر کرام از فوزیہ شمیم صفحہ 6 - 7 ایڈیشن 2007ء) حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ بیان کرتی ہیں: “میری ہمشیرہ امۃ الحفیظ بالکل چھوٹی سی تھیں کسی جاہل خادم سے ایک گالی سیکھ لی اور تو تلی زبان میں حضرت مسیح موعود کے سامنے کسی کو دی۔آپ نے بہت خفگی کا اظہار فرمایا اور فرمایا کہ اس چھوٹی عمر میں جو الفاظ زبان پر چڑھ جاتے ہیں وہ دماغ میں محفوظ بھی رہ جاتے ہیں اور بعض دفعہ انسان کی زبان پر مرتے وقت جاری ہو جاتے ہیں۔بچے کو فضول بات ہر گز نہیں سکھانی چاہیے۔(تقریر ذکر حبیب جلسه سالانه مستورات از حضرت سیده نواب مبار که بیگم الفضل 13 جنوری 1974ء صفحہ 3 بحوالہ دخت کرام) بھیج وو درود اس حسن پر تو دن میں سو سو بار پاک محمد مصطفی سی ی ی ی امام نبیوں کا سردار 314 روزنامه الفضل آن لائن لندن 23 ستمبر 2022ء)