ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 27 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 27

اس بچے کی پیدائش سے پہلے اس پسر متوفی کی بہت سی ذاتی بزر گیاں الہلات میں بیان کی گئیں تھیں جو اس کی پاکیزگی روح اور بلندی، فطرت اور علو استعداد اور روشن جوہری اور سعادت جبلی کے متعلق تھیں اور اس کی کاملیت استعدادی سے علاقہ رکھتی تھیں۔“ اس بچے کے بارے میں آپ تحریر فرماتے ہیں: (سبز اشتہار، روحانی خزائن جلد دوم صفحه 450) ”خدا تعالیٰ نے بعض الہامات میں یہ ہم پر ظاہر کیا تھا کہ یہ لڑکا جو فوت ہو گیا ہے ذاتی استعدادوں میں اعلیٰ درجہ کا ہے اور دنیوی جذبات بکلی اس کی فطرت سے مسلوب اور دین کی چمک اس میں بھری ہوئی ہے اور روشن فطرت اور عالی گوہر اور صدیقی روح اپنے اندر رکھتا ہے اور اس کا نام بارانِ رحمت اور مبشر اور بشیر اور ید اللہ بجلال و جمال وغیر ہ اسماء بھی ہیں“ (سبز اشتہار، روحانی خزائن جلد دوم صفحه 453) آنحضرت علا الام اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام پر اس اعتراض کے جواب میں کہ کم عمری میں وفات پانے والے بچے کی صفات کیسے معلوم ہوتی ہیں۔درج ذیل اقتباس دیکھئے۔حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں: و بعض بچے ایسے کامل الخلقت ہوتے ہیں کہ صدیقوں کی پاکیزگی اور فلاسفروں کی دماغی طاقتیں اور عارفوں کی روشن ضمیری اپنی فطرت میں رکھتے ہیں اور ہونہار دکھائی دیتے ہیں مگر اس عالم بے ثبات پر رہنا نہیں پاتے اور کئی ایسے بچے بھی لوگوں نے دیکھے ہوں گے کہ ان کے لچھن اچھے نظر نہیں آتے اور فراست حکم کرتی ہے کہ اگر وہ عمر پاویں تو پرلے درجے کے بدذات اور شریر اور جاہل اور ناحق شناس نکلیں۔ابراہیم لخت جگر آنحضرت صلی ا م جو خورد سالی میں یعنی سولھویں مہینے میں فوت ہو گئے اس کی صفاتی استعداد کی تعریفیں اور اس کی صدیقانہ فطرت کی صفت و ثنا احادیث کے رو سے ثابت ہے، ایسا ہی وہ بچہ جو خورد سالی میں حضرت خضر نے قتل کیا اس کی خباثت جبلی کا حال قرآن شریف کے بیان سے ظاہر وباہر ہے۔(سبز اشتہار، روحانی خزائن جلد دوم صفحه 454) روزنامه الفضل آن لائن لندن 10 دسمبر 2021ء) 27 22