ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 161
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام میں جانتا ہوں اور محکم یقین سے جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدے کے موافق مجھ سے معاملہ کرے گا۔“ (اشتہار تعمیل تبلیغ مورخہ 12 جنوری 1889ء مجموعہ شتہارات جلد 1 صفحہ 208 حاشیہ) مضمون بالا رہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جلسہ اعظم مذاہب عالم لاہور میں پیش کرنے کے لئے مضمون ”اسلامی اصول کی فلاسفی مکمل کر لیا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہاما یہ خوشخبری دی کہ: مضمون بالا رہا۔“ (حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 291) آپ نے عام جلسے سے پانچ چھ روز قبل ایک اشتہار دیا اور اس میں فرمایا کہ یہ مضمون انسانی طاقتوں سے برتر اور خدا کے نشانوں میں سے ایک نشان اور خاص اس کی تائید سے لکھا گیا ہے۔آپ نے فرمایا کہ خدائے علیم نے الہام سے مطلع فرمایا ہے کہ یہ وہ مضمون ہے جو سب پر غالب آئے گا۔پس دوست اپنا اپنا حرج بھی کر کے اس مضمون کو سننے کے لیے ضرور تاریخ جلسہ پر آویں۔آپ کا یہ اشتہار جو ایک عظیم الشان پیشگوئی پر مشتمل تھا ملک کے دور دراز مقامات تک پھیلایا گیا، لاہور کے درو دیوار پر بھی چسپاں کیا گیا اور لوگوں میں کثرت سے تقسیم بھی کیا گیا۔آپ کا فرمانا کہ یہ مضمون خاص اللہ کی تائید کا نشان ہے، آپ نے تحدی سے لکھا کہ یہ مضمون تمام دیگر تقاریر پر غالب رہے گا، اور آپ کا پورے اعتماد سے لوگوں کو دعوت دینا کہ اپنا حرج کر کے بھی اس مضمون کو سننے کے لیے آئیں اور پھر آپ کا قبل از وقت اس الہام کو کثرت سے شائع کر کے لوگوں میں تقسیم کر دینا یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کے کلام پر اور اس کی نصرت پر کامل یقین تھا۔ایسا دعویٰ ہر گز انسان کے بس کی بات نہیں کیونکہ کوئی کتنا ہی قادر الکلام کیوں نہ ہو ایسا دعویٰ نہیں کر سکتا لیکن حضرت اقدس علیہ السلام کو خدا کی تائید و نصرت پر کامل یقین تھا اور آپ کو پورا اعتماد تھا کہ جس خدا نے مجھے غلبے کا وعدہ دیا ہے وہی لو گوں کے دلوں کو بھی میرے مضمون کی طرف پھیرے گا۔آپ کے مضمون کو ناقابل تردید حقیقت کی طرح پذیرائی حاصل ہوئی۔ہزاروں لوگ جن میں مخالف بڑی تعداد میں تھے مضمون سننے آئے۔حاضرین جلسہ کے اصرار پر نہ صرف اُس روز کی کارروائی کے وقت میں اضافہ کیا گیا بلکہ جلسے کا ایک دن صرف اس مضمون کو مکمل کرنے کے لیے مزید بڑھایا گیا۔161