ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 71
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام قسط 14 اللہ تبارک و تعالٰی اپنے پیاروں کی خود حفاظت فرماتا ہے اپنے حبیب حضرت محمد مصطفی سے اللہ پاک نے وعدہ فرمایا: وَالله يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائده: 68) (براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 250 حاشیہ نمبر 11) خدا تجھے ان لو گوں کے شر سے بچائے گا کہ جو تیرے قتل کرنے کی گھات میں ہیں۔مراد یہ ہے کہ بڑی آفتوں سے جو دشمنوں کا اصل مقصود تھا بچایا جاوے دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی عصمت کا وعدہ کیا گیا تھا حالا نکہ احد کی لڑائی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت زخم پہنچے تھے۔( نزول المسیح، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 529) سورۃ المائدہ مدینہ میں صلح حدیبیہ کے بعد نازل ہوئی۔اس میں یہود و نصاری کی بے دینی "مسلسل بد عہدیوں اور گستاخانہ رویہ کا ذکر کر کے اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنے پیارے حضرت محمد مصطفی کو ارشاد فرمایا کہ آپ اعلائے کلمہ حق کا فرض ادا کرتے رہیں میں خود آپ کی حفاظت کروں گا۔جب یہ آیت نازل ہوئی آپ کے خیمے کے گرد پہرہ تھا آپ نے پہرے پر مستعد سر فروشوں سے فرمایا: آپ جاسکتے ہیں اللہ تعالیٰ نے میری حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے۔نیز آپ نے فرمایا: اے لوگو! تم اگر میری سچائی کی دلیل تلاش کرتے ہو تو سن رکھو خدا نے مجھ سے وعدہ کر رکھا ہے کہ اے محمد اً جب بھی لوگ تمہیں شر پہنچانا چاہیں گے تو میں تیری حفاظت کروں گا۔روایت حضرت عائشه ترمذی ابواب التفسیر سوره مائده) 71