ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 377 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 377

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام ایک صرف زائد چیز ہے۔جیسا اوپر بیان ہوا مگر پھر بھی آخر نام کے ساتھ ہی ہے۔“ (مطبوعہ الفضل 15 - 19 مئی 1917ء) زندگی بخش جامِ احمد ہے کیا ہی پیارا یہ نام احمد ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اس خدا کو تمام تعریف ہے جس نے مجھے نشانوں کا جائے ظہور بنایا اور سرور کائنات کا ظل مجھے ٹھہرادیا اور میرے نام کو آنحضرت صلی للی ملک کے نام سے مشابہ بنا دیا۔اس طرح پر کہ اپنی نعمتوں کو میرے پر پورا کیا تا میں اس کی بہت تعریف کر کے احمد کے نام کا مصداق بنوں اور میرے سبب سے لوگوں کے ایمان کو تازہ کیا تا وہ میری بہت تعریف کریں اور میں محمد لی ایم کے نام کا مصداق بنوں۔“ (حجۃ اللہ ، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 165) جہاں براہین احمدیہ میں اسرار اور معارف کے انعام کا اس عاجز کی نسبت ذکر فرمایا گیا ہے وہاں احمد کے نام سے یاد فرمایا گیا ہے جیسا کہ فرمایا۔یا احمد فاضت الرحمة على شفتيك ایام الصلح، روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 398) جس کو آسمان سے احمد کا نام عطا کیا جاتا ہے اوّل اُس پر بمقتضائے اسم رحمانیت تواتر سے نزول آلاء اور نعماء ظاہری اور باطنی کا ہوتا ہے اور پھر بوجہ اس کے جو احسان موجب محبت محسن ہے اس شخص کے دل میں اس محسن حقیقی کی محبت پیدا ہو جاتی ہے اور پھر وہ محبت نشوو نما پاتے پاتے ذاتی محبت کے درجہ تک پہنچ جاتی ہے اور پھر ذاتی محبت سے قرب حاصل ہوتا ہے اور پھر قرب سے انکشاف تمام صفات جلالیہ جمالیہ حضرت باری عزاسمہ ہو جاتا ہے پس جس طرح اللہ کا نام جامع صفات کاملہ ہے اسی طرح احمد کا نام جامع تمام معارف بن جاتا ہے اور جس طرح اللہ کا نام خدا تعالیٰ کے لئے اسم اعظم ہے اسی طرح احمد کا نام نوع انسان میں سے اس انسان کا اسم اعظم ہے جس کو آسمان پر یہ نام عطا ہو اور اس سے بڑھ کر انسان کے لئے اور کوئی نام نہیں کیونکہ یہ خدا کی معرفت تامہ اور خدا کے فیوض تامہ کا مظہر ہے اور جب خدا تعالیٰ کی طرف سے زمین پر ایک تجلی عظمی ہوتی ہے اور وہ اپنے صفات کاملہ کے کنز مخفی کو ظاہر کرنا چاہتا ہے تو زمین پر ایک انسان کا ظہور ہوتا ہے۔جس کو احمد کے نام سے آسمان پر پکارتے ہیں غرض چو نکہ احمد 377