ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 371
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام خدا تعالیٰ کے بعد میں محمد مصطفے صلی علی کریم کے عشق میں دیوانہ ہو چکا ہوں اگر اس عشق کی دیوانگی کا نام کوئی کفر رکھتا ہے تو خدا کی قسم میں سخت کافر ہوں (کیونکہ آپ صلی کی کم سے میں شدید محبت رکھتا ہوں)۔(بحوالہ ازالہ اوہام صفحہ 176) ظل اپنے اصل سے علیحدہ نہیں ہوتا میں بار ہا بتلا چکا ہوں کہ میں بموجب آیت وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم بروزی طور پر وہی نبی خاتم الانبیاء ہوں اور خدا نے آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں میرا نام محمد اور احمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرت صلی الم کا ہی وجود قرار دیا ہے۔پس اس طور سے آنحضرت صلی علی ظلم کے خاتم الانبیاء ہونے میں میری نبوت سے کوئی تزلزل نہیں آیا کیونکہ ظل اپنے اصل سے علیحدہ نہیں ہوتا اور چو نکہ میں ظلی طور پر محمد ہوں پس اس طور سے خاتم النبیین کی مہر نہیں ٹوٹی کیونکہ محمدصلی اللہ ظلم کی نبوت محمدصلی ا لم تک ہی محدود رہی یعنی بہر حال محمد لی لی کی ہی نبی رہا نہ اور کوئی یعنی جبکہ میں بروزی طور پر آنحضرت صلی الم ہوں اور بروزی رنگ میں تمام کمالات محمدی مع نبوت محمدیہ کے میرے آئینہ ظلیت میں منعکس ہیں تو پھر کونسا الگ انسان ہوا جس نے علیحدہ طور پر نبوت کا دعوی کیا۔“ غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 212) و آخرين منهم لما يلحقوا بهم یعنی آنحضرت صلی علم کے اصحاب میں سے ایک اور فرقہ ہے جو ابھی ظاہر نہیں ہوا۔یہ تو ظاہر ہے کہ اصحاب وہی کہلاتے ہیں جو نبی کے وقت میں ہوں اور ایمان کی حالت میں اس کی صحبت سے مشرف ہوں اور اس سے تعلیم اور تربیت پاویں۔پس اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آنے والی قوم میں ایک نبی ہو گا کہ وہ آنحضرت صلى الم کا بروز ہو گا اس لئے اس کے اصحاب آنحضرت صلی للی نیلم کے اصحاب کہلائیں گے اور جس طرح صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنے رنگ میں خدا تعالیٰ کی راہ میں دینی خدمتیں ادا کی تھیں وہ اپنے رنگ میں ادا کریں گے۔بہر حال یہ آیت آخری زمانہ میں ایک نبی کے ظاہر ہونے کی نسبت ایک پیشگوئی ہے ورنہ کوئی وجہ نہیں کہ ایسے لوگوں کا نام اصحاب رسول اللہ رکھا جائے جو آنحضرت صلی علیم کے بعد پیدا ہونے والے تھے جنہوں نے آنحضرت صلی ای میل کو نہیں دیکھا۔آیت ممدوحہ بالا میں یہ تو نہیں فرمایا واخرين من الأمة بلکہ یہ فرمایا داخرین منھم اور ہر ایک جانتا ہے کہ منہم کی ضمیر اصحاب رضی اللہ عنہم کی طرف راجع ہے۔لہذا 371