ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 305 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 305

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام وَكَانَ الْإِنْسَانُ اكْثَرَ شَيْ ءٍ جَدَلًا کہ انسان سب سے بڑھ کر بحث کرنے والا ہے۔(صحیح البخارى كتاب التهجد باب تحريض النبی ﷺ علی قیام اللیل والنوافل۔۔۔حديث نمبر 1127) باپ بیٹی کا پیار مثالی تھا۔جب آپؓ حضور کی خدمت میں حاضر ہوتیں آپ کھڑے ہو جاتے تھے محبت سے ان کا ہاتھ تھام لیتے تھے اسے بوسہ دیتے تھے اور اپنے ساتھ بٹھاتے تھے اسی طرح جب رسول کریم منال العالم آپ کے ہاں جاتے تو آپ کھڑی ہو جاتیں آپ کے ہاتھ تھام کر انہیں بوسہ دیتیں اور اپنے ساتھ حضور کو بٹھاتیں۔آپ مدینہ سے سفر پر تشریف لے جاتے تو سب سے آخر میں اپنی پیاری بیٹی سے ملتے واپسی پر مسجد نبوی میں نفل ادا کرنے کے بعد سب سے پہلے حضرت فاطمہ سے ہی ملتے۔آپ کی سی کام کی ساری اولاد آپ کی زندگی میں وفات پا گئی صرف حضرت فاطمہ آپ کے بعد چھ ماہ زندہ رہیں صرف آپ سے سادات کی نسل چلی۔آپ کا اپنی بیٹی کا اکرام دیکھئے فرماتے ہیں: ”فاطمہ اس امت کی عورتوں“ تمام جہانوں کی عورتوں بہشت میں جانے والی عورتوں اور ایمان لانے والی عورتوں کی سردار ہیں“ اسی طرح فرمایا: ”فاطمہ کی رضا سے اللہ راضی ہوتا ہے اور اس کی ناراضگی سے اللہ ناراض ہوتا ہے“ (استفاده از اہل بیت رسول الله صلى اللی کم از حافظ مظفر احمد ) حضرت اقدس مسیح موعود کا بیٹیوں سے پیار محبت اور اکرام آنحضور صلی ا یکم سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی مماثلت کا ایک پہلو آپ کا بیٹیوں سے پیار محبت اور اکرام بھی ہے آپ صلی الم کی پیش گوئی تھی کہ آنے والا مسیح شادی کرے گا اور اس کی اولاد ہو گی۔یہ مبارک فرمان اس طرح پورا ہوا کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے آپ کو سات بیٹوں اور پانچ بیٹیوں سے نوازا۔سب بیٹیاں اس زمانے کی خدیجہ ”ہماری ماں حضرت نصرت جہاں کے بطن سے پیدا ہو ئیں۔آپ نے اپنی بیٹیوں سے پیار دلار میں اپنے آقا و مطاع علی ال نیم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق پائی۔صاحبزادی عصمت مئی 1886ء تا جولائی 1891ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد میں آپ کی لڑکی عصمت ہی صرف ایسی تھی جو قادیان سے باہر پیدا ہوئی اور باہر ہی فوت ہوئی۔اس کی پیدائش انبالہ چھاؤنی کی تھی اور فوت لدھیانہ میں ہوئی۔اُسے ہیضہ ہوا تھا۔اس لڑکی کو شربت پینے کی عادت پڑ گئی تھی۔یعنی وہ شربت کو پسند کرتی تھی۔حضرت مسیح موعود 305