ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 297 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 297

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام قسط 38 بیٹیوں سے پیار، محبت اور اکرام ، آفتاب ہدایت طلوع ہونے سے پہلے بیٹی کی پیدائش کی خبر سے گھر میں سوگ کی کیفیت پیدا ہو جاتی بعض قبائل میں اس سانحے کو اس قدر باعث ذلت و رسوائی سمجھا جاتا کہ بچی کو زندہ در گور کر دیا جاتا۔رحمتہ للعالمین حضرت محمد مصطفی ملا لیا ہم نے ہر تاریکی کو نور میں بدلنے کے لئے انقلابی تعلیم دی اور خود عمل کر کے مثال پیش فرمائی۔آنحضور صلی الم نے فرمایا: ”جس کی تین لڑکیاں یا تین بہنیں ہوں یا دو لڑکیاں اور دو بہنیں ہوں اور وہ انہیں ادب سکھائے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور ان کی شادی کر دے تو ان کے لیے جنت ہے۔“ (ابوداود) جس کی ایک بیٹی ہو اور اس نے اسے اچھا ادب سکھلایا اور اچھی تعلیم دی اور اس پر ان انعامات کو وسیع کیا جو کہ اللہ نے اس کو دیے تو وہ بیٹی اس کے لیے جہنم سے رکاوٹ اور پردہ بنے گی۔(احمد بن حنبل 4:414) جس شخص کے پاس لونڈی ہو اور وہ اسے تعلیم دے اور اچھی طرح سے پڑھائے اور ادب سکھائے اور خوب اچھی طرح سے ادب سکھائے اور پھر اسے آزاد کر کے شادی کردے تو اسے دو اجر ملیں گے۔تین بیٹیاں، دو بیٹیاں، ایک بیٹی حتی کہ لونڈی کی اچھی تعلیم و تربیت پر جنت کی بشارتیں دیں۔بیٹیوں۔حسن سلوک کے طریق سیکھنے اور جزا میں جنت جیسی نعمت کے حصول کے لئے آپ کے اپنی بیٹیوں سے برتاؤ کا مطالعہ کرتے ہیں۔حضرت سیدہ زینب آنحضرت علی الم کی دوسری اولاد اور پہلی صاحبزادی تھیں۔آپ کے اعلانِ نبوت سے دس سال قبل حضرت خدیجہ کے بطن سے پیدا ہو ئیں۔اپنی والدہ کے ساتھ اسلام قبول کر لیا ان کی شادی کم سنی میں خالہ زاد ابو العاص سے ہو گئی تھی۔جب آنحضور صلی ا لم نے مکہ سے ہجرت کی تو آپ نے اپنے شوہر کے ساتھ رہنا پسند کیا۔مگر ہجرت کے بعد مخالفین نے مکہ میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ابو العاص نے بھی اسلام قبول 297