ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 233 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 233

بچا جو میرے دونوں ہاتھ کاٹنا چاہتے ہیں۔ان کے دلوں کی جڑوں میں ہدایت داخل فرما۔ان کی خطاؤں اور گناہوں سے در گزر فرما۔انہیں بخش دے اور انہیں معاف فرما۔ان سے صلح فرما۔انہیں پاک و صاف کر اور انہیں ایسی آنکھیں دے جن سے وہ دیکھ سکیں اور ایسے کان دے جن سے وہ سن سکیں اور ایسے دل دے جن سے وہ سمجھ سکیں اور ایسے انوار عطا فرما جن سے وہ پہچان سکیں اور ان پر رحم فرما اور جو کچھ وہ کہتے ہیں اس سے در گزر فرما کیو نکہ یہ ایسی قوم ہیں جو جانتے نہیں۔اے میرے رب! مصطفی صلی علیم کے منہ اور ان کے بلند درجات اور راتوں کے اوقات میں قیام کرنے والے مومنین اور دوپہر کی روشنی میں غزوات میں شریک ہونے والے نمازیوں اور جنگوں میں تیری خاطر سوار ہونے والے مجاہدین اور ام القری مکہ مکرمہ کی طرف سفر کرنے والے قافلوں کا واسطہ! تو ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے درمیان صلح کروا۔تو ان کی آنکھیں کھول دے اور ان کے دلوں کو منور فرما۔انہیں وہ کچھ سمجھا جو تو نے مجھے سمجھایا ہے اور ان کو تقویٰ کی راہوں کا علم عطا کر۔جو کچھ گزر چکا وہ معاف فرما اور آخر میں ہماری دعا یہ ہے کہ تمام تعریفیں بلند آسمانوں کے پروردگار کے لئے ہی ہیں۔اے رب العالمین میری دعا قبول فرما۔“ (ترجمه از عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 22، 23) ”سب سے عمدہ دعا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا مندی اور گناہوں سے نجات حاصل ہو کیو نکہ گناہوں ہی سے دل سخت ہو جاتا اور انسان دنیا کا کیڑا بن جاتا ہے۔ہماری دعا یہ ہونی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہم سے گناہوں کو جو دل کو سخت کر دیتے ہیں دور کر دے اور اپنی رضا مندی کی راہ دکھلائے۔“ ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 30) ”اے رب العالمین! تیرے احسانوں کا میں شکر نہیں کر سکتا۔تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے اور تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔میرے دل میں اپنی خاص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا جن سے تو راضی ہو جائے۔میں تیرے وجہ کریم کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وار د ہو۔رحم فرما اور دنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔آمین ثم آمین۔“ مکتوبات احمدیہ جلد پنجم نمبر 4 صفحہ 5) ے میرے محسن! اے میرے خدا! میں ایک تیرا ناکارہ بندہ پر معصیت اور پر غفلت ہوں۔تونے مجھ سے ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔تو نے ہمیشہ میری پردہ ظلم : 233