راکھا

by Other Authors

Page 166 of 183

راکھا — Page 166

استعمال کیا جاتا ہے۔علم تعبیر الرویا کے مطابق اگر کوئی عورت خواب میں چادر دیکھے تو اس سے مراد اُس کا خاوند ہوتا ہے۔پھر جس حالت میں اور جیسی چادر اس نے دیکھی ہوگی اُسی کے مطابق خواب کی تعبیر ہوگی۔ہمارا ایمان ہے کہ سچی خوا ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیغامات ہوتے ہیں اور حدیث میں انہیں نبوت کا چالیسواں حصہ قرار دیا گیا ہے۔لہذا ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ بھی اشارات کی زبان میں خاوند کے حوالے سے کسی خاتون کو پیغام دینے کیلئے چادر کو استعمال کرتا ہے۔پس اس پہلو سے ہر بیوی کیلئے اُس کا خاوند بھی ایک چادر ہے جو اُس کی حفاظت کیلئے ہے۔چادر اور چاردیواری کے اندر رہنے کی بات ہو یا سردی سے بچنے کیلئے چادر کی بکل مارنے کا ذکر ہو یا پھر خواتین کا اپنی زیتوں کے چھپانے کیلئے چادر کا اوڑھنی کے طور پر استعمال ہو، ان تمام مواقع میں ایک بات بہر حال مشترک ہے اور وہ ہے حفاظت جس کیلئے چادر کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بھی عورت کیلئے اُس کے خاوند کو چا در قرار دیا ہے جو یقیناً اُس کی حفاظت کیلئے ہے۔ایک وقت تھا کہ چادر کا استعمال بڑا عام تھا۔قرآن شریف و حدیث میں تو پردے کے تفصیلی احکامات پائے جاتے ہیں۔اس لئے دُنیا بھر میں مسلمان خواتین تو بطورِ خاص پردے کی غرض سے چادر کا استعمال کرتی ہیں۔بائیبل میں بھی خواتین کیلئے کم از کم سر ڈھانکنے کا ارشاد تو۔موجود ہے چنانچہ لکھا ہے: اگر عورت اوڑھنی نہ اوڑھے تو بال بھی کٹائے۔اگر عورت کا بال کٹانا شرم کی بات ہے تو اوڑھنی اوڑھے“ (۱۔کرنتھیوں باب ۱۱) ایک تو اس وجہ سے اور دوسرے فطری شرم و حیا کی وجہ سے یورپ میں بھی عیسائی خواتین اپنی زمینوں کو چھپایا کرتیں اور سروں پر اوڑھنی لیا کرتی تھیں۔بُرا ہو مادہ پرستی کا کہ اس نے 166