راکھا

by Other Authors

Page 6 of 183

راکھا — Page 6

کرنے کیلئے بھجوایا جائے۔چونکہ اسلامی ضابطہ حیات میں اللہ تعالیٰ نے مردکو گھر کا نگران اور ذمہ دار مقرر کیا ہے اس لئے گھریلو زندگی کے خوشگوار اور پر امن رہنے کا زیادہ تر انحصار اس امر پر ہے کہ گھر کا نگران کس حد تک اپنے فرائض اللہ اور رسول ﷺ کی ہدایات کے مطابق ادا کرتا ہے۔چنانچہ اس نظریے کے پیش نظر خاکسار نے راکھا“ کے عنوان سے مضمون لکھنا شروع کیا لیکن جلد ہی احساس ہو گیا کہ اس موضوع کا حق محض ایک مضمون سے ادا کرنا مشکل ہے۔بہر حال مضمون پھیلتا چلا گیا اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسے کتابی شکل میں پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔را کھا اردو لفظ تو نہیں لیکن آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قوام کے اہلِ خانہ کے ذمہ دار، محافظ اور رکھوالا ہونے کے پہلو کو زیادہ اجاگر کر کے پیش کیا جائے۔کتاب کے مضمون کا مزاج بھی یہی ہے اور اس مفہوم کو یہ لفظ خوب ادا کرتا ہے۔خاکسار کے نزدیک ایک پنجابی لفظ اگر عام فہم ہو، مفہوم ادا کرتا ہو اور توجہ کا باعث بھی ہو تو اُسے اُردو تحریر میں استعمال کر لینے میں کوئی حرج نہیں۔اس مضمون کا ٹائپ شدہ مسودہ مکرم محمد الیاس منیر صاحب اور مکرم محمد احمد راشد صاحب، مربیان سلسلہ عالیہ احمدیہ نے پڑھ کر اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔محترم راجہ محمد یوسف خان صاحب، نیشنل سیکریٹری امور خارجہ جرمنی اور محترم رستم حیات صاحب آف جماعت بالنکن نے بھی اسے بڑی توجہ سے ملاحظہ کیا اور اس کی نوک پلک سنوارنے کے علاوہ بیش قیمت مشورے بھی دیئے۔خاکسار ان سب احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں اس کی بہترین جزاء عطا فرمائے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کی اس حقیر کوشش کو قبول فرمائے ، ہماری رہنمائی فرمائے اور ہمیں اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہمارے گھر امن و سکون کا گہوارہ بن کر ہمارا معاشرہ ارضی جنت کا نظارہ پیش کرتا رہے۔آمین۔مقصود احمد علوی ، ۱۹ دسمبر ۲۰۰۶، جرمنی 6