راکھا — Page 5
بسم الله الرحمن الرحيم۔نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود عرض حال دجالی فتنہ مغربی تہذیب کی شکل میں نہ صرف دُنیا کا امن وسکون برباد کر نے میں مصروف ہے بلکہ اسلامی تمدن پر بھی حملہ آور ہے۔ان حملوں کا ایک پہلو یہ ہے کہ اس نے حقوق نسواں کی بحالی کے نام پر مرد و عورت میں ہر پہلو سے مساوات کا غیر فطری فارمولہ ایجاد کر کے عورتوں کو مردوں کے مقابل پر کھڑا کر دیا ہے۔اس کے لازمی نتیجے کے طور پر خصوصاً مغربی دنیا میں نہ صرف گھریلو امن تباہ ہو چکا ہے بلکہ بے حیائی اور جنسی بے راہ روی کا گویا ایک دریا بہ رہا ہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ شرم و حیاء سے عاری اس معاشرے کی نام نہاد آزادی سے ان ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کا بھی ایک طبقہ متاثر ہو کر اسلامی اقدار کو خیر باد کہتا نظر آتا ہے۔اِس کا نتیجہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں کے گھروں کا امن بھی برباد ہونا شروع ہو گیا ہے اور گھر ٹوٹنے کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔اس صورتِ حال میں ضروری ہے کہ ہم اسلامی اقدار کے دفاع کیلئے سینہ سپر ہو جائیں اور اسلامی تعلیمات کی فلاسفی ، اہمیت ، ضرورت اور افادیت کو بار بار لوگوں کے سامنے پیش کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء کا پاکیزہ عمل اور ارشادات نہ صرف خود ہمارے لئے مشعل راہ ہیں بلکہ بالخصوص دجالی فتنوں کے مقابلے کیلئے بہترین ہتھیار بھی ہیں۔خاکسار کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ اِن روحانی خزائن کی روشنی میں گھر یلوزندگی کے حوالے سے اسلامی تعلیمات پر مبنی ایک تفصیلی مضمون لکھ کر اخبار میں شائع 5