راکھا

by Other Authors

Page 34 of 183

راکھا — Page 34

خلاصہ کلام یہ کہ اسلام کی یہ خوبی بہر حال مسلّم ہے کہ اس کی کوئی تعلیم انسانی فطرت کے خلاف نہیں۔اسلام کسی غیر فطری مساوات کا قائل نہیں۔نہ ہی مردوں سے عورتوں کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا تقاضا کرتا ہے اور نہ عورتوں پر وہ بوجھ ڈالتا ہے جو اُن کیلئے اٹھانے ممکن نہیں بلکہ دونوں کو ان کی صلاحیتیوں اور قولی کی مناسبت سے اپنے اپنے فرائض کی ادائیگی کی تعلیم دیتا ہے۔اسلامی تعلیمات میں نگرانی کے فرائض ادا کرنے کیلئے اس قدر تفصیلی ہدایات مردوں کی رہنمائی کیلئے مذکور ہیں کہ اگر وہ اُن کے مطابق عمل کریں تو کسی قسم کی زیادتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔34