قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 67 of 81

قربانی کا سفر — Page 67

تھی کہ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ان کی آمدنی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔چنانچہ وہ پرانے ممبر میرے پاس آئے اور سارا واقعہ بیان کر کے کہا کہ انہوں نے پانچ ہزار فرانک سیفا کی حامی بھری تھی مگر آج سے میں پانچ کی بجائے دس ہزار فرانک سیفا ماہانہ ادا کروں گا اور پھر اس کے مطابق ادائیگی بھی شروع کر دی۔اور اس طرح بے تحاشہ اور ممبران ہیں جو چندوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔9 نومبر 2012 ء کو حضور اقدس نے تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان کے موقع پر یہ واقعہ بیان کیا۔کرغزستان سے ہمارے مبلغ لکھتے ہیں کہ ایک کرغز دوست جو مارٹ (Joomart) صاحب نے ، 2006 ء میں بیعت کی تھی۔بہت ہی نیک فطرت نوجوان ہیں۔بیعت کے فوراً بعد ہمارے مبلغ نے چندے کے بارے میں سمجھانے کے لئے اُن سے از راہ مزاح کہا کہ دوسرے لوگ تو اپنی جماعت میں داخل کرنے کے لئے پیسے دیتے ہیں ، جبکہ ہماری جماعت میں داخل ہو تو ہم اُس سے پیسے لیتے ہیں۔جس پر انہوں نے کہا کہ ماہانہ تین سو کرغیز چندہ عام ادا کیا کروں گا۔کچھ عرصے کے بعد ہی انہوں نے چار سو کر دیئے۔پھر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد آٹھ سو کر دیئے۔پھر کچھ مدت کے بعد خود ہی بغیر کسی کے کہنے کے ایک ہزار سم ماہانہ ادا کرنا شروع کر دیا۔جب تحریک جدید کا وعدہ لکھنے لگے تو اُن کو بیعت کئے ہوئے چند دن ہی ہوئے تھے ، انہوں نے ایک ہزار سم لکھوائے یہ رقم اُن کی مالی حالت کے لحاظ سے زیادہ تھی۔اُن کو سمجھایا گیا کہ ابھی چھوٹی رقم لکھوا دیں پھر آہستہ آہستہ اس میں اضافہ کرتے رہنا۔خیر اس طرح بہت بحث تمحیص کے بعد پھر انہوں نے اس کو کم کیا۔پھر انسپکٹر تحریک جدید احسن بشیر الدین صاحب ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ 67