قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 31 of 81

قربانی کا سفر — Page 31

اور ہر ترجمۃ القرآن کے لیے 28 ہزار روپے جمع کرنے کی تحریک فرمائی۔آپ نے ان کو مندرجہ ذیل طریق پر جماعتوں کے نام مختص کیا۔ا۔ایک ترجمہ قادیان کی جماعت کی طرف سے ہوگا ۲- ایک لجنہ کی طرف سے ہوگا ۳- ایک حلقہ لاہور کی طرف سے ایک حلقہ صوبہ سرحد کی طرف سے ۵- ایک حلقہ کلکتہ کی طرف سے ۶- ایک حلقہ دہلی کی طرف سے ے۔ایک حلقہ حیدر آباد کی طرف سے جن زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم ہوں گے اس کی تخصیص یوں فرمائی۔اطالین زبان کا ترجمہ قادیان کے ذمہ ہو گا۔لجنہ کے ذمہ جرمن زبان کا ترجمہ ہوگا۔دہلی کے ذمہ فرانسیسی۔صوبہ سرحد کے ذمہ ہسپانوی اور حیدر آباد دکن کے ذمہ پرتگیزی زبان میں تراجم ہوں گے ، روسی زبان کا ترجمہ جماعت لاہور کے سپرد کیا گیا۔(خطبہ جمعہ 14 نومبر 1944ء) تراجم قرآن کریم کی اس اسکیم کے ساتھ ہی احباب جماعت میں اس قربانی کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی جستجو ہوئی اور بعض غرباء میں اس میں شمولیت کے لئے نئی نئی تدابیر سوچیں ، چنانچہ ان کی ایک تدبیر کا ذکر حضور اقدس نے یوں بیان فرمایا۔ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ اخلاص کی ایک عجیب ادا کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے آج ہی باہر سے ایک شخص کا محلہ آیا ہے۔۔۔وہ شخص معمولی ملازم یعنی خط 31