قربانی کا سفر — Page 41
-۳- قازقستان کے ایک نو مبائع دوست کے بارے میں مبلغ سلسلہ لکھتے ہیں کہ جماعت کی مرکزی مسجد اور مشن ہاؤس کے لئے ایک قطعہ زمین انہوں نے خرید کر دیا اور اس کے ساتھ ایک دو منزلہ زیر تعمیر مکان کی خرید کی، پھر دوسرے شہر میں بھی مسجد کی تعمیر کے لئے ایک پلاٹ خرید کر دیا۔یہ نومبائع دوست ہیں اور مجموعی طور پر انہوں نے 495 ہزار ڈالر کی قربانی کی۔(الفضل 19 ستمبر 2003ء) -۴- ایک نوجوان دوست نے مسجد کی تعمیر کے لئے اس رنگ میں مالی قربانی کی کہ ایک ہفتہ کی تنخواہ جو اسی روز ملی تھی اور اس کا لفافہ ابھی بند تھا وہ لفافہ جیب سے نکال کر پیش کر دیا کہ ہر ساری تنخواہ مسجد فنڈ میں ڈال دی جائے۔از خطاب حضرت خلیفہ ایسیح الخامس بر موقعه جلسہ سالانہ یو کے 2003ء) سیرالیون میں پہلے احمدی پریس کا قیام تحریک جدید کا ایک سنگ میل الہی مدد اور قربانی کی دلکش داستان۔بانی تحریک جدید کے الفاظ میں اس ہفتہ میں مجھے ایک مبلغ کی طرف سے ایک چٹھی آئی ہے کہ کس طرح ہمارا خدا ایک زندہ خدا ہے۔اس کے بعد اپنا ایک ذاتی واقعہ اس کے ثبوت کے طور پر بیان کروں گا۔وہ لکھتے ہیں کہ ہم نے یہاں اخبار جاری کیا اور چونکہ ہمارے پاس پریس نہیں تھا اس لئے عیسائیوں کے پریس میں وہ اخبار چھپنا شروع ہوا۔دو چار پر چوں تک تو وہ برداشت کرتے چلے گئے لیکن جب یہ سلسلہ آگے بڑھا تو پادریوں کا ایک وفد اس پریس کے مالک کے پاس گیا اور انہوں 41