قربانی کا سفر — Page 65
دین کو ضرورت ہو خرچ کر لیا جائے۔میں نے بہتیرا اصرار کیا کہ اس وقت میں نے کچھ مانگا نہیں مگر وہ یہی کہتی چلی گئی کہ میں نے تو یہ زیور خدا تعالیٰ کی راہ میں 66 وقف کر دیا ہے اب میں اسے واپس نہیں لے سکتی۔یہ نظارے غرباء میں بھی نظر آتے ہیں اور امراء میں بھی لیکن امراء میں کم اور غرباء میں زیادہ۔“ (الفضل 22 جون 1946ء) چندہ تحریک جدید کی ادائیگی سے سیاسی پناہ کی درخواست منظور ہوگئی ا سوئٹزر لینڈ سے مبلغ انچارج لکھتے ہیں کہ ایک دوست جو کہ نیوشٹل جماعت کے صدر ہیں نیشنل سیکرٹری تحریک جدید بھی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ جب وہ سوئٹزر لینڈ آئے اور سیاسی پناہ کی درخواست کی تو جلد ہی متعلقہ ادارے نے رڈ کر دی۔اسی دوران تحریک جدید کے نئے مالی سال کا اعلان ہو گیا۔اس کے پاس اکاؤنٹ میں کل ایک ہزار فرانک کی رقم تھی جو انہوں نے وکیل وغیرہ کے لئے رکھی ہوئی تھی لیکن تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان سن کر وہ ساری رقم خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے چندے میں ادا کر دی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اصل نعم الوکیل تو وہ ہے، وہی ہمارے ٹوٹے کام بنا دے گا۔چندے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے ان پر فضل کیا اور نہ صرف غیبی طور پر ان کی مدد کی بلکہ اُن کی 65