قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 54 of 81

قربانی کا سفر — Page 54

فرمایا:- ور انسپکٹر تحریک جدید لکھتے ہیں کہ فروری میں خاکسار وکیل المال صاحب کے ساتھ صوبہ تامل ناڈو کے دورے پر تھا۔ہم لوگ جماعت احمدیہ کوئمبور پہنچے۔بعد نماز مغرب ایک تربیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وکیل المال صاحب نے تحریک جدید کے اغراض و مقاصد اور پس منظر کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اجلاس کے بعد مسجد میں موجود تمام احباب سے نئے سال کے وعدے لئے گئے۔ایک مخلص دوست کا سابقہ وعدہ نہیں ہزار روپیہ تھا۔اُن کی مالی حالت اچھی تھی۔عموماً کیرالہ کے علاقے میں امیر لوگ ہیں۔وکیل المال صاحب نے موصوف کو سال نو کے لئے ایک لاکھ روپیہ وعدہ لکھوانے کی تحریک کی۔پہلے موصوف نے اپنی مجبوری کا اظہار کیا، پھر اس قربانی کے لئے آمادہ ہو گئے۔اُس وقت ان کی دو واقفات نو بچیاں بھی موجود تھیں۔انسپکٹر کہتے ہیں کہ مسجد سے نکل کر سیکرٹری صاحب تحریک جدید کے گھر جاتے ہی اُن کو ان صاحب کا فون آیا جنہوں نے ایک لاکھ کا وعدہ کیا تھا کہ میری بڑی بیٹی کہہ رہی ہے ، واقفات نو بچیاں جو ساتھ تھیں ، کہ ابا جان آپ نے جو تحریک جدید کا وعدہ لکھوایا ہے وہ ہمارے لئے کم ہے۔اس کو اور بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دیں۔اس لئے میرا وعدہ ڈیڑھ لاکھ لکھ لو۔وعدہ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا۔پاکستان کے ایک مجاہد کی عظیم قربانی اسی خطبہ جمعہ یعنی 11 نومبر 2011ء میں حضور اقدس نے پاکستان کے مخلص فدائی کا یہ واقعہ بیان کیا۔54