قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 53 of 81

قربانی کا سفر — Page 53

ہے جو ہمیشہ ہماری مخالفت پر کمر بستہ رہتے ہیں لیکن اس واقعہ کے بعد وہ سب خاکسار کی بہت عزت کرنے لگے ہیں۔یہ محض چندہ دینے کے افضال ہیں۔میں جب بھی ان واقعات کو یاد کرتا ہوں میرا دل شکر سے لبریز ہو جاتا ہے۔(خطبہ جمعہ 9 نومبر 2012 ء بمقام لندن حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ ) فرمایا۔تحریک جدید کے زیر اہتمام مساجد کے قیام میں مالی قربانیاں حضرت مصلح موعود نے اپنے خطاب 26اکتوبر7 195ء یہ واقعہ بیان یاد ہے پچھلے سال میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک سنا رلڑکا جو چنیوٹ میں رہتا ہے آیا اور اس نے سونے کے کڑے ہاتھ میں لا کر رکھ دیئے اور کہا کہ میری ماں کہتی ہے کہ یہ کڑے میں نے کسی خاص مقصد کے لئے رکھے ہوئے تھے۔اب میں چاہتی ہوں کہ اب انہیں بیچ کر کسی دینی کام میں لگا لیں۔میں نے انہیں بیچ کر رقم مسجد ہیگ میں دے دی۔میرا خیال ہے کہ وہ چار پانچ سو کے ہوں گے۔“ واقفات نو بچیوں کی تحریک پر وعدہ تحریک جدید ڈیڑھ گنا بڑھا دیا حضرت خلیفہ اسیح الخامس نے 4 نومبر 2011ء میں تامل ناڈو کے ایک مخلص مجاہد کا تذکرہ فرمایا جس کی دو واقفات نو بچیوں کی تحریک پر والد نے اپنا وعدہ تحریک جدید ایک لاکھ سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ کر دیا۔حضور اقدس نے 53