قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 40 of 81

قربانی کا سفر — Page 40

( تواریخ مسجد فضل لندن ص 22) جلسہ سالانہ یو کے 2003 ء کے موقعہ پر انعامات الہی کا ذکر کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اسی الخامس نے چند واقعات دربارہ مسجد فنڈ یوں بیان فرمائے :- ا۔پھر گھانا سے ہمارے مبلغ جبرئیل سعید صاحب لکھتے ہیں کہ ایک دوست الحاج محمد ا گوبے میرے ساتھ دورے پر ٹوگو گئے ، وہاں ایک جگہ نا جونگ (Najong) میں ہم نے دھوپ میں کھڑے ہو کر نماز ظہر ادا کی۔الحاج محمد اگبو بے نے کہا ان لوگوں کے لئے مسجد بنانا ان کا حق ہے۔بالکل چھوٹی سی نئی جماعت ہے، چھوٹا گاؤں ہے۔چنانچہ انہوں نے بڑی مالی قربانی کرتے ہوئے ایک خوبصورت مسجد اُن کے لئے بنوا دی۔یہ الحاج صاحب اچھے امیر آدمی ہیں اور اس مسجد میں تین سو افراد نماز ادا کر سکتے ہیں ، اب اس مسجد کے مینار بھی بن رہے ہیں۔اور چونکہ یہ جگہ بہر حال دور دراز علاقے میں ہے ،سامان پہنچانا مشکل ہے لیکن پھر بھی یہ الحاج صاحب خود بڑی تکلیف سے اور خرچ کر کے یہ سامان جو تعمیر کا سامان ہے وہاں پہنچا رہے ہیں۔آئیوری کوسٹ کی صدر لجنہ کہتی ہیں کہ اس سال مجلس شوری میں جماعت آئیوری کوسٹ کی پچاس سالہ جوبلی کے موقع پر مرکزی مسجد کی تعمیر کے لئے چندے کی تحریک کی گئی تو لجنہ ممبرات نے اُسی وقت ایک لاکھ فرانک سیفا کا وعدہ لکھوا دیا اور کہتی ہیں کہ ہماری سیکرٹری تحریک جدید جو ایک مخلص احمدی ہیں انہوں نے ایک لاکھ فرانک سیفا کی فوری ادائیگی بھی کر دی۔اُن لوگوں کے لئے یہ بہت بڑی رقم ہے۔گو ویسے تو ان کی کرنسی میں گو ایک لاکھ ہیں لیکن صرف ایک سو پینتیس پاؤنڈ بنتے ہیں لیکن افریقہ کے لئے بہت بڑی رقم ہے کیونکہ اُس خاتون کی چھوٹی سی سبزی کی ایک دکان تھی اور بڑی عیال دار خاتون ہیں۔40