قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 38 of 81

قربانی کا سفر — Page 38

29 جماعت نائیجیریا 30 جماعت منجی آئی لینڈ 31 جماعت ڈنمارک ڈینیش (نوٹ) نمبر ایک تاج سوائے نمبر دو حضور نے 20اکتوبر 84ء میں بیان کئے۔باقی تمام اسماء نصیر احمد صاحب قمر کے الفضل انٹر نیشنل کے مضمون میں سے لیا گیا ہے۔مسجد فضل لنڈن نامساعد حالات میں خدا تعالیٰ کے غیر معمولی سلوک کو مد نظر رکھتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے 7 جنوری کو مستورات میں صبح کے وقت مردوں میں اور پھر 9 جنوری کو جمعہ کے خطبہ میں -/30,000 روپے جمع کرنے کی تحریک فرمائی۔گیارہ تاریخ تک قادیان کی غریب جماعت کا چندہ بارہ ہزار تک پہنچ گیا۔اس غیر معمولی قربانی پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:- اس غریب جماعت سے اس قدر چندہ کی وصولی خاص تائید الہی کے بغیر نہیں ہو سکتی تھی۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اس چندہ کے ساتھ شامل ہے۔ان دنوں میں قادیان کے لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا۔اور اس کا وہی لوگ ٹھیک اندازہ کر سکتے ہیں جنہوں نے اس کو آنکھوں سے 38