تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 409 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 409

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۴۰۹ سورة اللهب بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة اللهب بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَبَّ ۔ ابولہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ بھی ہلاک ہوا۔ براہینِ احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۰۹ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) ابولہب کے ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ بھی ہلاک ہو گیا ۔۔۔۔۔ ابولہب سے مراد وہ شخص ہے جس نے فتنہ کی آگ کو مسلمانوں میں بھڑ کا یا اور اہلِ اسلام کو کافر قرار دیا اور عیسائیوں کی تائید کی ۔ پس چونکہ اس کا کام آگ بھڑکانا اور مسلمانوں کو دھوکا میں ڈالنا تھا اسی لئے اس کا نام ابولہب ہوا۔ کیونکہ لھب زبانہ آتش کو کہتے ہیں اور لسان عرب میں ایک چیز کے موجد کو اس کا باپ قرار دے دیتے ہیں ۔ پس چونکہ فتنہ کی آتش کا زبانہ اس شخص سے پیدا ہوا ہے جس کا پیشگوئی میں ذکر ہے اس لئے وہ اس زبانہ آتش کا باپ ہوا اور ابولہب کہلایا اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس جگہ ابولہب سے مراد شیخ محمد حسین بٹالوی ہے واللہ اعلم ۔ کیونکہ اس نے کوشش کی کہ فتنہ کو بھڑ کا وے۔ (ضیاء الحق ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۹۳، ۲۹۴) ہلاک ہو گئے دونوں ہاتھ ابی لہب کے ( جبکہ اس نے یہ فتویٰ لکھا ) اور وہ آپ بھی ہلاک ہو گیا ۔۔۔۔۔۔ اس الہام میں سورۃ تبت کی پہلی آیت کا مصداق اس شخص کو ٹھہرایا ہے جس نے سب سے پہلے خدا کے مسیح موعود پر تکفیر اور توہین کے ساتھ حملہ کیا۔ اور یہ دلیل اس بات پر ہے کہ قرآن شریف نے بھی اسی سورت میں ابولہب