تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 15
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۵ سورة الطلاق ہیں ۔ ان لوگوں نے پوشیدہ خدا کی عبادت کی مگر خدا نے ان کی عزت کو ظاہر کر دیا۔ اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۰۷ ء صفحه (۸) اصل رازق خدا تعالیٰ ہے۔ وہ شخص جو اس پر بھروسہ کرتا ہے کبھی رزق سے محروم نہیں رہ سکتا۔ وہ ہر طرح سے اور ہر جگہ سے اپنے پر توکل کرنے والے شخص کے لئے رزق پہنچاتا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو مجھ پر بھروسہ کرے اور توکل کرے میں اس کے لئے آسمان سے برساتا اور قدموں میں سے نکالتا ہوں ۔ پس چاہیے کہ ہر ایک شخص خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرے۔ اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۱۹ استمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷ ) وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ اس کے یہ معنے ہیں کہ مومن جو بات یقین سے کہے وہ پوری ہو σ جاتی ہے لفظوں کی پابندی اس میں ضروری نہیں ہے ۔ - البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۳) ایک دانشمند کے لئے ضرور ہے کہ موت کا انتظام کرے۔ خدا تو موجود ہے اس کے لئے بھی کچھ فکر چاہیے ہم اس قدر عرصہ سے اپنی برادری سے الگ ہیں ۔ ہمارا کسی نے کیا بگاڑ لیا جو اور کسی کا برادری بگاڑے گی ۔ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُۂ خدا کے مقابلہ پر کسی کو معبود نہ بنانا چاہیے۔ - البدر جلد ۲ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۰۲) وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ کہ جو خدا کی طرف سے پورے طور پر آگیا اور اعداء وغیرہ کسی کی پرواہ نہ کی فَهُوَ حسبہ تو پھر خدا تعالیٰ اس کے ساتھ پوری وفا کرتا ہے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ (۲۱۸) اصل میں تو کل ہی ایسی ایک چیز ہے کہ انسان کو کامیاب و با مراد بنا دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اللہ اس کو کافی ہو جاتا ہے بشرطیکہ سچے دل سے توکل کے اصلی مفہوم کو سمجھ کر صدق دل سے قدم رکھنے والا ہو اور صبر کرنے والا اور مستقل مزاج ہو۔ مشکلات سے ڈر کر پیچھے نہ ہٹ جاوے۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۱ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۳) و الَّتِي يَسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَثَةٌ أَشْهُرٍ وَالَّى لَمْ يَحِضْنَ وَأَوْلَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ