تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iv of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page iv

iii بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ ( طبع اول ) الْحَمْدُ لِلهِ ! حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تفسیر قرآن کریم کی آٹھویں جلد جو اس سلسلہ کی آخری جلد ہے طبع ہوگئی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب ۲۰ جولائی ۱۹۰۰ ء کو اپنے مخالفین کو تفسیر نویسی کا چیلنج دیا تو آپ نے تحریر فرمایا تھا کہ وو قرآن شریف سے یہ ثابت ہے کہ جو لوگ در حقیقت خدا تعالیٰ کے راستباز بندے ہیں ان کے ساتھ تین طور سے خدا کی تائید ہوتی ہے۔ ( ان میں سے ایک یہ ہے ) کہ ان کو علمِ معارف قرآن دیا جاتا ہے اور غیر کو نہیں 66 ا دیا جاتا جیسا کہ آیت لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ اس کی شاہد ہے ۔ معارف قرآن کا یہ علم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اُردو، عربی اور فارسی کی انٹی سے لمس زائد تصانیف اور ملفوظات میں جا بجا مذکور ہے ۔ ۱۹۶۷ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ، - مرزا ناصر احمد ، رحمہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام روح پرور قرآنی معارف اور تفسیری نکات کو یکجا جمع 6 کرنے کا ارشاد فرمایا چنانچه مولوی سلطان احمد صاحب فاضل ( پیر کوئی ) نے بہت تھوڑے وقت میں انتہائی محنت اور عرقریزی کے ساتھ یہ کام مکمل کر کے جنوری ۱۹۶۸ء میں مسودہ حضور کی خدمت میں پیش کر دیا ۔