تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 299
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۹۹ سورة التين کی فرمانبرداری کرنے سے انسان پر یہ کلمہ کہ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ صادق آتا ہے اور اگر وہ یہ نہیں کرتا ہے تو اسفل سفلین ہی میں رد کیا جاتا ہے۔اگر انسان میں یہ باتیں نہیں ہیں کہ وہ خدا کے اوامر کی اطاعت کرے اور مخلوق کو فائدہ پہنچا وے تو پھر کتے ، بھیڑ ، بکری وغیرہ جانوروں میں اور اس میں کیا فرق ہے۔البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۳۴) انسان کو ہم نے نہایت درجہ کے اعتدال پر پیدا کیا ہے اور وہ اس صفت اعتدال میں تمام مخلوقات سے توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۷۵) احسن وافضل ہے۔