تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 287
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۸۷ سورة الضحى خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر ناراض ہے۔بلکہ اس اختلاف کو دیکھ کر ہر ایک عظمند خوب سمجھ سکتا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہو رہا ہے اور یہ اس کی سنت ہے کہ دن کے بعد رات اور رات کے بعد دن ہوتا ہے۔پس اس سلسلہ کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا کہ اس وقت خدا خوش ہے اور اس وقت ناراض ہے غلط ہے۔اسی طرح سے آج کل جو وحی الہی کا سلسلہ کسی قدر بند رہا ہے تو اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ تجھے سے ناراض ہو گیا ہے یا یہ کہ اس نے تجھ کو چھوڑ دیا ہے بلکہ یہ اس کی سنت ہے کہ کچھ مدت تک وحی الہی بڑے زور سے اور پے در پے ہوتی ہے اور کچھ دنوں تک اس کا سلسلہ بند رہتا ہے اور پھر شروع ہو جاتا ہے اور اس کی بھی وہی مثال ہے جو دن اور رات کے آگے پیچھے آنے کی ہے۔بدر جلد ۶ نمبر ۵۲ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۳) مَا وَدَعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلَى۔۔۔۔۔۔۔- خدا نے تجھ کو ترک نہیں کیا اور نہ وہ تجھ پر ناراض ہے۔( براہینِ احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۶۶ حاشیه در حاشیہ نمبر ۴) اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَأَوَى وَوَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَى وَوَجَدَكَ عَابِلًا فَاغْنى فَلَمَّا اليَتِيمَ فَلَا تَقْهَرُ وَأَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرْقُ وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ أوى کا لفظ زبان عرب میں ایسے موقع پر استعمال ہوتا ہے کہ جب کسی شخص کو کسی قدر مصیبت یا اجتلا کے بعد اپنی پناہ میں لیا جائے اور کثرت مصائب اور تلف ہونے سے بچایا جائے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آلم يَجِدُكَ يَتِيماً فأولى - اسی طرح تمام قرآن شریف میں اوی اور آؤی کا لفظ ایسے ہی موقعوں پر استعمال ہوا ہے کہ جہاں کسی شخص یا کسی قوم کو کسی قدر تکالیف کے بعد پھر آرام دیا گیا۔(تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۹ حاشیه ) ادی کے معنے تمام لغت کی کتابوں میں یہی لکھے ہیں کہ کسی مصیبت کے بعد پناہ دینا۔قرآن مجید میں بھی انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَاوى - اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۸ صفحه ۶) جو شخص قرآن کریم کی اسالیب کلام کو بخوبی جانتا ہے اُس پر یہ پوشیدہ نہیں کہ بعض اوقات وہ کریم ورحیم جل شانہ اپنے خواص عباد کے لئے ایسا لفظ استعمال کر دیتا ہے کہ بظاہر بدنما ہوتا ہے مگر معنا نہایت محمود اور تعریف کا کلمہ ہوتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ نے اپنے نبی کریم کے حق میں فرمایا وَ وَجَدَكَ ضَالاً فَهَدَى اب