تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 163
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں مقام جنت کو پہنچ سکتا ہے۔ ۱۶۳ سورة النزعت ( بدر جلد نمبر ۱۸ مورخه ۳ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۲) جب تک انسان سچا مجاہدہ اور محنت نہیں کرتا وہ معرفت کا خزانہ جو اسلام میں رکھا ہوا ہے اور جس کے حاصل ہونے پر گناہ اور آلود زندگی پر موت وارد ہوتی ہے انسان خدا تعالیٰ کو دیکھتا ہے اور اس کی آوازیں سنتا ہے اسے نہیں مل سکتا۔ چنانچہ صاف طور پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ أَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَاوی ۔ یہ تو سہل بات ہے کہ ایک شخص متکبرانہ طور پر کہہ دے کہ میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہوں اور باوجود اس دعوی کے اس ایمان کے آثار اور ثمرات کچھ بھی پیدا نہ ہوں یہ نری لاف زنی ہوگی۔ ایسے ۔ ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی کچھ پروا نہیں کرتے اور اللہ تعالیٰ بھی ان کی پروا نہیں کرتا۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه ۶ ) جو شخص خدا سے ڈرے اور اپنے نفس کو اس کی نفسانی خواہشوں سے روک لیوےسواس کا مقام جنت ہوگا جو آرام اور دیدار الہی کا گھر ہے۔ ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۰) جو خواہش جائز اپنے مقام اعتدال سے بڑھ جاوے اس کا نام ھوئی ہے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۸)