تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 153 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 153

تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۱۵۳ سورة المرسلت اپنے ہی برے کام اس کے آگے رکھ دیتا ہے۔پھر اسی اپنی سنت کے اظہار میں خدائے تعالیٰ ایک اور جگہ فرماتا ہے انْطَلِقُوا إِلى ظِلَّ ذِى ثَلَثِ شُعَبِ لَا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ اللَّهَبِ۔یعنی اے بدکارو! گھرا ہوا سہ گوشہ سایہ کی طرف چلوجس کی تین شاخیں ہیں۔جو سامیہ کا کام نہیں دے سکتیں اور نہ گرمی سے بچا سکتی ہیں۔اس آیت میں تین شاخوں سے مراد قوت سبیعی اور بہیمی اور وہمی ہے۔جولوگ ان تینوں قوتوں کو اخلاقی رنگ میں نہیں لاتے اور ان کی تعدیل نہیں کرتے۔ان کی یہ قوتیں قیامت میں اس طرح پر نمودار کی جائیں گی کہ گویا تین شاخیں بغیر پتوں کے کھڑی ہیں اور گرمی سے بچا نہیں سکتیں۔اور وہ گرمی سے جلیں گے۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۰)