تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 145
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۴۵ سورة الدهر بہت مفید چیز ہے اور میرا اعتقاد ہے کیونکہ قرآن کریم نے بتلایا ہے کہ یہ جلن کو روکتا ہے اور اس کو سکینت اور تفریح دیتا ہے۔(الانذار صفحہ ۸) نیک لوگ وہ جام پئیں گے جس میں کافور کی آمیزش ہے یعنی ان کے دل وہ شراب پی کر غیر کی محبت سے بکلی ٹھنڈے ہو جاویں گے۔وہ کا فوری شراب ایک چشمہ ہے جس کو اسی دنیا میں خدا کے بندے پینا شروع کرتے ہیں۔وہ اس چشمہ کو ایسا رواں کر دیتے ہیں کہ نہایت آسانی سے بہنے لگتا ہے اور وسیع اور فراخ نہریں ہو جاتی ہیں۔یعنی ریاضات عشقیہ سے سب روکیں ان کی دور ہو جاتی ہیں اور نشیب وفراز بشریت کا صاف اور ہموار ہو جاتا ہے اور جناب انہی کی طرف انقطاع کلی میسر آ کر معارف الہیہ میں وسعت تامہ پیدا ہو جاتی ہے۔سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۵۶) بہشت کے انعامات کے متعلق نیک لوگوں کی تعریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُفَجِرُونَهَا تَفْجِير العني اس جگہ نہریں نکال رہے ہیں۔حقیقی نیکی کرنے والوں کی یہ خصلت ہے کہ وہ محض خدا کی محبت کے لئے وہ کھانے جو آپ پسند کرتے ہیں مسکینوں اور قیموں اور قیدیوں کو کھلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تم پر کوئی احسان نہیں کرتے بلکہ یہ کام صرف اس بات کے لئے کرتے ہیں کہ خدا ہم سے راضی ہو اور اس کے منہ کے لئے یہ خدمت ہے۔ہم تم سے نہ تو کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ یہ چاہتے ہیں کہ تم ہمارا شکر کرتے پھرو۔یہ اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ ایصال خیر کی تیسری قسم جو محض ہمدردی کے جوش سے ہے وہ طریق بجالاتے ہیں۔یعنی الحکم جلد نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ / مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۳) اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۷) طعام کہتے ہی پسندیدہ طعام کو ہیں۔سڑا ہوا باسی طعام نہیں کہلاتا۔الغرض اس رکابی میں سے جس میں ابھی تازہ کھانا لذیذ اور پسندیدہ رکھا ہوا ہے اور کھانا شروع نہیں کیا۔فقیر کی صدا پر نکال کر دے تو یہ تو نیکی ہے۔بریکار اور لکھی چیزوں کے خرچ سے کوئی آدمی نیکی کرنے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔نیکی کا دروازہ تنگ ہے۔پس یہ امرذہن نشین کر لو کہ لکھی چیزوں کے خرچ کرنے سے کوئی اس میں داخل نہیں ہو سکتا۔رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۷۹ ) اخلاق کی درستی کے ساتھ اپنے مقدور کے موافق صدقات کا دینا بھی اختیار کر ويُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبّهِ مِسْكِيْنا وَ يَتِيمَا وَ آسِيرًا الخ یعنی خدا کی رضا کے لئے مسکینوں اور یتیموں اور اسیروں کو کھانا دیتے ہیں و