تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 73
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّجِيمِ ۷۳ سورة نوح بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة نوح بیان فرموده سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ قَالَ يُقَومِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ۔قرآن شریف میں حضرت نوح سے لے کر ہمارے سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تک جس قدر نافرمانوں کے حق میں انذاری پیشگوئیاں ذکر فرمائی گئی ہیں وہ سب شرطی طور پر ہیں جن کے یہی معنے ہیں کہ فلاں عذاب تم پر آنے والا ہے۔پس اگر تم تو بہ کرو اور نیک کام بجالاؤ تو وہ موقوف رکھا جائے گا ورنہ تم ہلاک ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۳۳) کئے جاؤ گے۔مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارَات وَقَدْ خَلَقَكُمُ أَطْوَارًا حکمت تفاوت مراتب رکھنے میں انواع اقسام کی قدرتوں کا ظاہر کرنا اور اپنی عظمت کی طرف توجہ دلانا ہے جيسا فرمایا مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا - یعنی تم کو کیا ہو گیا کہ تم خدا کی عظمت کے قائل نہیں ہوتے حالانکہ اس نے اپنی عظمت ظاہر کرنے کے لئے تم کو مختلف صورتوں اور سیرتوں پر پیدا کیا۔یعنی اختلاف استعدادات وطبائع اسی غرض سے حکیم مطلق نے کیا تا اس کی عظمت و قدرت شناخت کی جائے۔( براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۰۷،۲۰۶ حاشیہ نمبر۱۱)