تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 441
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۴۱ سورة الجمعة آپ کو اس وقت کلام کا معجزہ اور نشان اس وقت دیا گیا تھا اور قرآن شریف جیسی لا نظیر کتاب آپ کو ملی۔اسی طرح پر اس رنگ میں آپ کی اس بروزی آمد میں بھی کلام کا نشان دیا گیا۔الحکم جلد۷ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ صفحه ۲) یہ لوگ جمع بین الصلاتین پر روتے ہیں حالانکہ مسیح کی قسمت میں بہت سے اجتماع رکھے ہیں کسوف و خسوف کا اجتماع ہوا یہ بھی میرا ہی نشان تھا اور وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَت (التکویر (۸) بھی میرے ہی لئے ہیں۔اور آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِھم بھی ایک جمع ہی ہے کیونکہ اول اور آخر کو ملایا گیا ہے اور یہ عظیم الشان جمع ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے برکات اور فیوض کی زندگی پر دلیل اور گواہ ہے اور پھر یہ بھی جمع ہے کہ خدا تعالیٰ نے تبلیغ کے سارے سامان جمع کر دیئے ہیں چنانچہ مطبع کے سامان ، کاغذ کی کثرت، ڈاک خانوں ، تار اور ریل اور دخانی جہازوں کے ذریعہ کل دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے اور پھر نت نئی ایجادیں اس جمع کو اور بھی بڑھا رہی ہیں کیونکہ اسباب تبلیغ جمع ہو رہے ہیں اب فونوگراف سے بھی تبلیغ کا کام لے سکتے ہیں اور اس سے بہت عجیب کام نکلتا ہے اخباروں اور رسالوں کا اجراء غرض اس قدر سامان تبلیغ جمع ہوئے ہیں کہ اس کی نظیر کسی پہلے زمانہ میں ہم کو نہیں ملتی بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے اغراض میں سے ایک تکمیل دین بھی تھی۔جس کے فرمایا گیا تھا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدة : ٤) اب اس تکمیل میں دو خو بیاں تھی۔ایک تکمیل ہدایت ، دوسری تکمیل اشاعت ہدایت۔تکمیل ہدایت کا زمانہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا پہلا زمانہ تھا اور تکمیل اشاعت ہدایت کا زمانہ آپ کا دوسرا زمانہ ہے جبکہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ كا وقت آنے والا ہے اور وہ وقت اب ہے یعنی میرا زمانہ یعنی مسیح موعود کا زمانہ اس لئے اللہ تعالیٰ نے تحمیل ہدایت اور تکمیل اشاعت ہدایت کے زمانوں کو بھی اس طرح پر ملایا ہے اور ی بھی عظیم الشان جمع ہے۔الحکم جلد ۶ نمبر ۲۳ مورخه ۳۰ / نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۲،۱) اسلام پر تین زمانے گزرے ہیں۔ایک قرون ثلاثہ اس کے بعد پیج اعوج کا زمانہ جس کی بابت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا کہ لَيْسُوا مِنَى وَلَسْتُ مِنْهُمْ - یعنی نہ وہ مجھ سے ہیں اور نہ میں اُن سے ہوں اور تیسرا زمانہ مسیح موعود کا زمانہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے زمانہ سے ملحق ہے بلکہ حقیقت میں یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ ہے۔فیج اعوج کا ذکر اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ بھی فرماتے تو یہی قرآن شریف ہمارے ہاتھ میں ہے اور آخَرِينَ مِنْهُم لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ صاف ظاہر کرتا ہے