تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 439 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 439

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۳۹ سورة الجمعة قرار یافتہ عہد تھا جیسا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ اور انبیاء کو اپنے بروز پر غیرت نہیں ہوتی کیونکہ وہ انہی کی صورت اور انہی کا نقش ہے لیکن دوسرے پر ضرور غیرت ہوتی ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۵۲۹) جو کچھ اللہ تعالیٰ نے چاہا تھا اس کی تکمیل دو ہی زمانوں میں ہوئی تھی۔ایک آپ کا زمانہ اور ایک آخری مسیح و مہدی کا زمانہ۔یعنی ایک زمانہ میں تو قرآن اور سچی تعلیم نازل ہوئی لیکن اس تعلیم پر فنج اعوج کے زمانہ نے پردہ ڈال دیا۔جس پر وہ کا اٹھایا جانا مسیح کے زمانہ میں مقدر تھا۔جیسے کہ فرمایا کہ رسول اکرم نے ایک تو موجودہ جماعت یعنی جماعت صحابہ کرام کا تزکیہ کیا اور ایک آنے والی جماعت کا جس کی شان میں آیا يَلْعَفُوا مهم آیا ہے۔سو یہ ظاہر ہے کہ خدا نے بشارت دی کہ ضلالت کے وقت اللہ تعالی اس دین کو ضائع نہ کرے گا۔بلکہ آنے والے زمانہ میں خدا حقائق قرآنیہ کو کھول دے گا۔آثار میں ہے کہ آنے والے مسیح کی ایک یہ فضیلت ہوگی کہ وہ قرآنی فہم اور معارف کا صاحب ہوگا اور صرف قرآن سے استنباط کر کے لوگوں کو ان غلطیوں سے متنبہ کرے گا جو حقائق قرآن کی نا واقفیت سے لوگوں میں پیدا ہو گئی ہوں۔رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۳،۵۲) تمہارے معاملات خدا اور خلق کے ساتھ ایسے ہونے چاہئیں جس میں رضاء الہی مطلق ہی ہو۔پس اس سے تم نے وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ الح کے مصداق بننا ہے۔رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۵۷) اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ واثقہ کی رو سے کہ اِنّا لَهُ لَحفِظُونَ ( الحجر :۱۰) اس زمانہ میں بھی آسمان سے ایک معلم آیا جو اخَرِينَ مِنْهُم لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کا مصداق اور موعود ہے۔وہ وہی ہے جو تمہارے درمیان رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۵) بول رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو جو مسیح موعود کے ساتھ ہے یہ درجہ عطا فرمایا ہے کہ وہ صحابہ کی جماعت سے ملنے والی ہے۔وَاخَرِينَ مِنْهُم لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ مفسروں نے مان لیا ہے کہ یہ مسیح موعود والی جماعت ہے۔اور یہ گویا صحابہ اسی کی جماعت ہوگی اور وہ مسیح موعود کے ساتھ نہیں۔درحقیقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی ساتھ ہیں۔کیونکہ مسیح موعود آپ ہی کے ایک جمال میں آئے گا اور تکمیل تبلیغ اشاعت کے کام کے لئے الحکم جلد ۴ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۰ء صفحه ۳) مامور ہو گا۔