تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 406
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۰۶ سورة الصف کا مجھ کو اپنے حق میں الہام ہوا ہے۔لیکن جب میر اوقت آیا تو مجھے کو یہ الہام ہوا اور مجھ کو بتلا یا گیا کہ اس آیت کا مصداق تو ہے اور تیرے ہی ہاتھ سے اور تیرے ہی زمانہ میں دین اسلام کی فوقیت دوسرے دینوں پر تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۳۱، ۲۳۲) ثابت ہوگی۔جیسا کہ خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کی یہ علامت قرآن شریف میں بیان فرمائی تھی کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّيْنِ حلے وہ علامت میرے ہاتھ سے پوری ہوگئی۔تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۴۶) یہ بات ظاہر ہے کہ زندہ مذہب وہی مذہب ہے جو آسمانی نشان ساتھ رکھتا ہو اور کامل امتیاز کا نور اس کے سر پر چھکتا ہو۔سو وہ اسلام ہے۔کیا عیسائیوں میں یا سکھوں میں یا ہندوؤں میں کوئی ایسا ہے کہ اس میں میرا مقابلہ کر سکے؟ سومیری سچائی کے لئے یہ کافی حجت ہے کہ میرے مقابل پر کسی قدم کو قرار نہیں۔اب جس طرح چاہوا اپنی تسلی کر لو کہ میرے ظہور سے وہ پیشگوئی پوری ہوگئی جو براہین احمدیہ میں قرآنی منشاء کے موافق تھی اور وہ یہ ہے هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۴۹) مجھے بتلایا گیا تھا کہ تیری خبر قرآن اور حدیث میں موجود ہے اور تو ہی اس آیت کا مصداق ہے کہ هُوَ وب الَّذِى اَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ۔اعجاز احمدی، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۱۳) خدا وہ خدا ہے جس نے اپنے رسول کو اس لئے بھیجا کہ تا دین اسلام کو سب دینوں پر غالب کر دے۔یہ بھی مسیح موعود کے زمانہ کی طرف اشارہ ہے۔لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۱۸۷) وہ خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت کے ساتھ اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تا وہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کر دے۔جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۶) جب تم دیکھو کہ یا جوج ماجوج زمین پر غالب ہو گئے تو سمجھو کہ وعدہ سچا مذہب حق کے پھیلنے کا نزدیک آگیا اور وہ وعدہ یہ ہے هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِه۔(شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۰) زمانہ محمدی کے سر پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور اُس کے آخر میں مسیح موعود ہے اور ضرور تھا کہ یہ سلسلہ دُنیا کا منقطع نہ ہو جب تک کہ وہ پیدا نہ ہولے کیونکہ وحدت اقوامی کی خدمت اُسی نائب النبوت کے